عراق کے مقدس شہر کاظمین میں امام موسی کاظم اور امام محمد تقی علیھما السلام کے حرم کے متولی نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ عراق میں عتبات عالیات کے عہدیداروں اور متعدد ایرانی حکام منجملہ بغداد میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کی موجودگی میں ان میناروں کی جن پر سونے کے پانی سے ملمع کاری کی گئی ہے رونمائی کی گئی – عراق میں عتبات عالیات کی تعمیر نو کے ایرانی ادارے کے سربراہ حسین پلارک نے کاظمین کے حرم کے طلائی میناروں کی تقریب رونمائی میں کہا کہ کاظمین کے حرم کے گلدستوں کی تعمیر اور سونے کے پانی سے ان کی ملمع کاری کا کام ایرانی ماہرین کی دوسال کی محنت اور کاوشوں کے بعد مکمل ہوگیا ہے- عراق میں عتبات عالیات کی تعمیر نو سے متعلق ایرانی ادارہ اس وقت عراق میں عتبات عالیات کی تعمیر نو اور ان کے توسیعی منصوبوں کا اہم ترین ذمہ دار ادارہ ہے جس کی نگرانی میں دسیوں پروجیکٹوں پر کام ہو رہا ہے