پنجشنبه , سپتامبر 19 2019
تازہ ترین
مرکزی صفحہ / کربلاء معلیٰ / حرمِ مقدس امامِ حُسین (ع)۔ / جاپانی سفیر کی علامہ صافی سے ملاقات اور مختلف منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال
9f375e1726b77d08f2bb40e2c46d25e3

جاپانی سفیر کی علامہ صافی سے ملاقات اور مختلف منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال

آج بروز بدھ (24محرّم الحرام 1438هـ) بمطابق (26 اکتوبر2016ء) کو عراق میں تعینات جاپانی سفیر فومیو أیوای نے ایک وفد کے ہمراہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون،عراق میں مختلف منصوبوں کی ابتداء اور امن و امان کی صورتِ حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

اعلیٰ دینی قیادت کے خصوصی نمائندے علامہ صافی نے جاپانی سفیر سے کہا کہ عراق اپنی تاریخ اور تہذیب و تمدن کے اعتبار سے کافی اہمیت کا حامل ہے اور جاپان اپنی ترقی اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے حوالے سے بلند مقام پر فائز ہے اور یہ چیز دونوں ملکوں کے درمیان حقیقی شراکت داری کو قائم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے عراقی عوام جاپان کو بہت عزت و احترام اور محبت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور قدیم زمانے سے جاپانی عوام کے لیے اپنے اندر محبت کے جذبات رکھتے ہیں کیونکہ عراقی عوام جاپان کو ایک امن پسند ملک اور صنعت و حرفت کا مالک تصور کرتی ہے۔

اس ملاقات میں علامہ صافی نے جاپانی حکومت اور جاپانی کمپنیوں کو عراق میں سرمایہ کاری کرنے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ساتھ مختلف منصوبوں میں شراکت کی دعوت دی۔

علامہ صافی نے عراقی عوام اور تاجروں کے لیے جاپانی ویزے کے حصول میں نرمی اور انہیں عراق میں ہی ویزہ جاری کرنے کے بارے میں بھی کہا۔

جاپانی سفیر نے کہا ہے کہ یہ ملاقات ہمارے دیر پا منصوبوں کی ابتداء ہے اور ہم سرمایہ کاری اور عراقی کی عوام کی مدد کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام جیسے ادارے سے تعاون اور شراکت داری کی تمنا رکھتے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

c4af44d53c8f017f6eabefa61f6a6a79

قرآن مرکز کی جانب ’’أمير القرّاء الوطنيّ’’ پراجیکٹ کے تحت موسم گرما کی تعطیلات کے دوران پرائمری اور مڈل سکول کے بچوں کےلئے قرآن کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب ’’أمير القرّاء الوطنيّ’’ پراجیکٹ …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *