پنجشنبه , سپتامبر 19 2019
تازہ ترین
مرکزی صفحہ / نجفِ اشرف / حرمِ مقدس امامِ علی (ع)۔ / ںجف:اربعین امام حسین (ع) کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے بلدیہ مشہد کا وفد نجف میں ۔
1am90zd1

ںجف:اربعین امام حسین (ع) کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے بلدیہ مشہد کا وفد نجف میں ۔

حرم امیر المومنین (ع) میں گزشتہ روز بلدیہ مشہد کا ایک رسمی وفد حاضر ہوا جس نے حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری علامہ سید نزار حبل المتین سے ملاقات کی ۔

اس ملاقات کے دوران  دونوں جانبوں نے اربعین کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اور زائرین کی خدمت کے حوالے سے تیار کئے گئے لائحہ عمل پر مشاورت کی۔
حرم کے جنرل سیکٹری نے وفد کو بتایا کہ ہم نے اپنے منصوبے کے مطابق اربعین امام حسین (ع) کے زائرین کے لئے پانچ زائر شہر مکمل طور پر تیار کر لئے ہین جن میں ایک لاکھ سے زائد زائرین کی رہائش کی گنجائش ہوگی،اور یہ زائر شہر نجف اشرف شہر کے داخلہ ،اور اندرون شہر مختلف مقامات پر موجود ہیں جن میں زائرین کی سہولت کے لئے تمام اشیا موجود ہوں گی۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

rpic

شہادت بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے سمینار کا اہتمام

حرم امیر المومنینؑ کے شعبہ لائبریری برائے خواتین کی جانب سے شہادت سیدۃ النساء العالمین …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *