پنجشنبه , سپتامبر 19 2019
تازہ ترین
مرکزی صفحہ / مشہد و قُمِ مقدس / حرمِ مقدس امام موسیٰ رضا (ع)۔ / امام رضا(ع) کے مبارک نام سے منسوب 3 موکب چہلم امام حسین(ع) پر آنے والے زائرین کی خدمت کےلئے لگائے گئےہیں
1

امام رضا(ع) کے مبارک نام سے منسوب 3 موکب چہلم امام حسین(ع) پر آنے والے زائرین کی خدمت کےلئے لگائے گئےہیں

ادارہ آستان قدس رضوی میں مقدس مقامات اور امور زائرین کے اسسٹنٹ نے کہا: امام رضا(ع) کے مبارک نام سے منسوب تین موکب جن میں سے ایک مہران بارڈر پر اور ایک نجف اور کربلا کے درمیانی راستے میں 285 نمبر ستون پر اور تیسرا موکب شہر کربلا ی معلی میں حرم امام حسین(ع) کے نزدیک امام حسین(ع) کا چہلم منانے والے زائرین کی خدمت کے لئے لگائے گئے ہیں۔
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، آستان قدس رضوی میں مشاوروں اور اسسٹنٹوں کی کمیٹی کی ایک میٹنگ میں سید خلیل منبتی نے کہا: امام رضا(ع) کے نام سے منسوب سے بڑا موکب جس کو نجف اور کربلا کے راستے میں لگایا گیا ہے اس موکب کی زمین کی مساحت 40 ہزار مربع میٹر ہے جس کو آستان قدس رضوی کے لئے وقف کیا گیا ہے اور اس زمین میں سے 8 ہزار مربع میٹر کو5ہزار زائرین کی رہائش اور قیام و طعام کے لئے بنایا گیا ہے۔
انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران بتایا: مہران بارڈر زائرین کے طعام کے لئے دو بہت بڑی جگہوں کا انتظام کیا گیا ہے جس میں 150 ہزار زائرین کے لئے کھانا بنایا جا سکتا ہے جب زائرین اربعین کی زیارت سے واپس آئے گے تو ان کی پذیرائی کا یہاں پر انتطام کیا گیا ہے۔
انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا: کربلائے معلیٰ میں حرم امام حسین(ع) کے نزدیک بھی ایک موکب امام رضا(ع) کے نام سے لگایا گیا ہے جس میں امام رضا (ع) کی نورانی بارگاہ کے خدّام سمیت دن رات میں 30 سے 45 ہزار لوگوں کی پذیرائی کا انتظام کیا گیا ہے۔ آستان قدس رضوی کے مقدس مقامات اور امور زائرین کے اسسٹنٹ نے کہا کہ چہلم کے لئے مشہد آنے والے زائرین کے لئے بھی 41کیمپ شہر مشہد سے باہر اور 41کیمپ شہر کے اندر آستان قدس رضوی کے خادموں کی مدد سے لگائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا: شہر سے باہر لگائے گئے کیمپوں میں ہر روز 19 ہزار 900 ناشتے،19 ہزار739 دوپہر کے کھانے اور19 ہزار 350 شام کے کھانوں کا زائرین کے لئے انتظام کیا گیا ہے ان کھانوں کے علاوہ 20 ہزار دوسری کھانے پینے والی چیزوں کا بھی انتظا م کیا گیا ہے۔
منبتی نے کہا: ان کیمپوں میں 21 ہزار 200 زائرین کی رہائش کا انتظام کیا گیا ہے۔
انہوںن نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا: شہر مشہد مقدس کے اندر حرم مطہر رضوی کے خادموں کی مدد سے لگائے کیمپوں میں ہر روز 27 ہزار ناشتے ،36 ہزار دوپہر کے کھانے اور 27 ہزار100 شام کے کھانوں کا انتظام کیا گیا ہے ان کے علاوہ 54 ہزار400 دوسری کھانے پینے کی اشیاء کا بھی زائرین کے لئے انتظام کیا گیا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

مراسم تکريم و معارفه 2

حرم مطہر رضوی کے خدام کا جذبہ انسان دوستی اور احساس ذمہ داری قابل قدر ہے:متولی آستان قدس

آستان قدس رضوی کے متولی  حجت الاسلام احمد مروی نے کہا ہے  کہ  حالیہ سیلاب …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *