پنجشنبه , سپتامبر 19 2019
تازہ ترین
مرکزی صفحہ / مشہد و قُمِ مقدس / حرمِ مقدس امام موسیٰ رضا (ع)۔ / وئزرلینڈ کے سفیر نےحرم امام رضا کے میوزم کا وزٹ کیا
سفير سوئيس از موزه- هاي آستان قدس رضوي بازديد کرد

وئزرلینڈ کے سفیر نےحرم امام رضا کے میوزم کا وزٹ کیا

سوئزرلینڈ کے سفیر ’’ جولیو ھاز‘‘ نے حرم مطہر حضرت علی بن موسیٰ الرضا(ع) کے روضے پر حاضری دی اور یہا ں کے معنوی اور برکت ماحول سے بہرہ مند ہونے کے ساتھ آستان قدس رضوی کے میوزیم کا بھی وزٹ کیا۔
جولیوھاز نے گفتگو کے دوران ہمارے خبرنگار کو بتایا: مجھے ساڑھے تین سال ہو گئے ہیں کہ میں ایران میں بعنوان سفیر کام کر رہا ہوں اور ہمیشہ میرادل چاہتا تھا کہ مشھد جاؤں اور آج میری یہ خواھش پوری ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا: حرم مطہر کی پر سکون فضا نے مجھ پر بہت گہرا اثر ڈالا ہے کیونکہ تمام لوگ اس مقدس مکان میں بہت ہی سکون کے ساتھ عبادت میں مشغول ہیں۔
سوئزرلینڈ کے سفیر نے مزید یہ کہا کہ: یہ مقدس مکان ایک خاص قسم کی جذابیت کا حامل ہے جو ہر آنے والے کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا: آستان قدس رضوی کے میوزیم میں بہت ہی گرانقدر چیزیں رکھی گئی ہیں جن کو تمام وزٹ کرنے والے بہت زیادہ پسند کرتے ہیں۔
جولیوھاز نے وضاحت دیتے ہوئے کہا: آستان قدس رضوی کے اس میوزیم میں تاریخ کےمختلف ادوار کو دیکھ سکتے ہیں جو کہ اس عظیم مجموعہ کے لئے ایک خاص امتیاز ہے
انہوں نے حرم مطہر رضوی کی با برکت فضا کی تعریف کرتے ہوئے کہا: حرم امام رضا کا شکوہ وجلال ایک بہت عظیم قدرت پر اعتقادرکھنے کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا ہمارے ملک سوئزرلینڈ میں بھی مختلف عقائد اور مذاھب پائے جاتے ہیں
سوئزرلینڈ کے سفیر جولیوھاز؛ اور اس کے ساتھ آنے والے تمام افراد نے صحن جمہوری اسلامی اور صحن انقلاب اسلامی کا بھی وزٹ کیا۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

مراسم تکريم و معارفه 2

حرم مطہر رضوی کے خدام کا جذبہ انسان دوستی اور احساس ذمہ داری قابل قدر ہے:متولی آستان قدس

آستان قدس رضوی کے متولی  حجت الاسلام احمد مروی نے کہا ہے  کہ  حالیہ سیلاب …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *