پنجشنبه , سپتامبر 19 2019
تازہ ترین
مرکزی صفحہ / نجفِ اشرف / حرمِ مقدس امامِ علی (ع)۔ / انتظامیہ کیلئے ضروری ہے کہ  زائرین کی مشکلات کو دور کرے(آیت اللہ سیستانی)
39ce9d088c9700b82ee247be6909b971

انتظامیہ کیلئے ضروری ہے کہ  زائرین کی مشکلات کو دور کرے(آیت اللہ سیستانی)

بعین امام حسین(ع) کے موقع پہ زیارت کے لیے آنے والے مومنین کے نام آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے پیغام کو بیان کرتے ہوئے علامہ سید احمد صافی (دام عزّه) نے نماز جمعہ کے خطبہ میں کہا ہے:

اربعین امام حسین(ع) کے موقع پہ اکثر مومنین دور دراز علاقوں سے امام حسین(ع) کی زیارت کے لیے پیدل آتے ہیں اور بعض دفعہ ان کا یہ سفر دسیوں فرسخ پہ مشتمل ہوتا ہے اللہ تعالی ان کے اس سفر میں آسانی، عافیت اور سلامتی کے ذریعے مدد فرمائے، خاص طور پر پیدل چلنے والوں میں ضعیف العمر، بچے، عورتیں اور معذور افراد بھی ہوتے ہیں اللہ سے دعا ہے کہ وہ ان سب کو حفظ وامان اور حاجت روائی کے ساتھ اپنی منزل مقصود تک پہنچائے، لہذا متعلقہ افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ صحت، خدمات اور سیکورٹی وغیرہ کے حوالے سے تمام ممکنہ وسائل کو بروے کار لاتے ہوئے مشکلات کو دور کریں اور اربعین کی اس مبارک ریلی کو دہشت گردوں کا نشانہ بننے سے محفوظ رکھیں اور اس بارے میں کسی قسم کی کوئی غفلت نہ برتیں بزدل دشمن کا اسلحہ دھوکہ اور فریب کاری ہے۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

rpic

شہادت بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے سمینار کا اہتمام

حرم امیر المومنینؑ کے شعبہ لائبریری برائے خواتین کی جانب سے شہادت سیدۃ النساء العالمین …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *