دوشنبه , سپتامبر 24 2018
مرکزی صفحہ / مشہد و قُمِ مقدس / حرمِ مقدس امام موسیٰ رضا (ع)۔ / حرم امام رضا کے ذریعہ ہر روز زائرین اربعین کو ڈیڑھ لاکھ گرم خوراکیں تقسیم ہورہی ہیں
vflynqdo (1)

حرم امام رضا کے ذریعہ ہر روز زائرین اربعین کو ڈیڑھ لاکھ گرم خوراکیں تقسیم ہورہی ہیں

حجۃ الاسلام والمسلمین علی لقمان پور نے آستان قدس رضوی کی جانب سے گرم کھانے تقسیم ہونے کے متعلق کہا : اربعین  سے پانچ روز قبل شروع ہوں گے اور اربعین کے پانچ روزبعد  تک تقسیم ہوتے رہیں گے انہوں نے مزید کہا: آستان قدس رضوی کہ ریسٹورینٹ شہر مہران میں روڈ ویز بس اسٹینٹ کے قریب ہے کہ جس میں ایک وقت میں 25 دیگیں پکائی جاسکتی ہیں یہاں ہرروز گرم کھانا  تیار کرکے ڈیڑ ھ لاکھگرم خوراک زائرین اربعین حسینی کے درمیان تقسیم کی جائیں گی  اس طرح دس دنوں میں 15 لاکھ خوراکیں تقسیم  ہوں گی۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اس ریسٹورینٹ میں کام کرنے والے اکثر طالب علم اور مذہبی لوگ ہیں اور رضاکارانہ طور پر کام کررہے ہیں ، کہا: اس کے علاوہ اسلامی انقلاب کی فوج کے تعاون سے 10 روٹی پکانے والی مشینیں مہران بارڈر میں موجود ہیں کہ جن میں ہر روز دو لاکھ روٹیاں بنا کر زائرین میں تقیسم کی جارہی ہیں ، ناشتہ ،دوپہر کا کھانا ، پینے کا پانی وغیرہ یہ سب کچھ ” مہر درخشان رضوی” کے عنوان سےشہر مہران میں بارڈر پرآستان قدس رضوی کی جانب سے  انجام پارہا ہے ۔
حجۃ الاسلام لقمان پور نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ  آستان قدس رضوی کی جانب سے  مذکورہ خدمات کو ایک تبرک اور حضرت امام علی  رضا علیہ السلام کی جانب سے ہونے کی وجہ سے زائرین  بہت زیادہ استقبال کررہے ہیں کہا: آستان قدس رضوی کے ادارہ خدمات زائرین اربعین حسینی کی سیاست کو عام لوگوں کی شرکت اور تعاون کو قرارد یا کہ جس میں تمام خدمات کے شعبوں میں کوشش رہے گی کہ خدمت کا کچھ حصہ آستان قدس رضوی کی ذمہ داری رہے تو کچھ عام لوگوں کے کاندھوں پر ہو۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ خدمات زائرین اربعین حسینی کے سربراہ نے آستان قدس رضوی کے کیمپوں کے متعلق کہا: 4 کیمپ عراق میں ، 3 کیمپ شہر مہران کے  شروع میں اور دو بڑے بڑے کیمٹ میدان اربعین میں لگائے گئے ہیں  کہ جو شبانہ روز زائرین حسینی کی خدمت میں  مشغول ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

Untitled-1

ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی کی روضہ مبارک امام علی(ع) میں حاضری

ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے آج روضہ مبارک امام علی علیہ السلام میں …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *