چهار شنبه , ژوئن 20 2018
مرکزی صفحہ / کربلاء معلیٰ / حرمِ مقدس امامِ حُسین (ع)۔ / ین سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کا ایک گروپ حرم امام رضا میں زیارت کے لئے شرفیاب ہوا
جمعي از مسلمانان چيني به حرم رضوي مشرف شدند-

ین سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کا ایک گروپ حرم امام رضا میں زیارت کے لئے شرفیاب ہوا

چین کے صوبہ گانسوکے شہر لینشای سے تعلق رکھنے والے سوفیوفولما نے اٹھویں امام کی بارگاہ میں اپنے اظہارات میں کہا: میں اس مقدس مقام پر بہت ہی اچھا احساس رکھتا ہوں اور دین اسلام بالخصوص تشیع کو اس بارگاہ میں بخوبی درک کر سکتا ہوں اور چند سالوں سے جس دین پر میں ایمان لایا یہاں پر آنے کے بعد اس دین کی نسبت ایک اچھا احساس رکھتا ہوں۔
ہربل ادویات کے اس تاجر نے کہا: میں اور میرا ایک دوست اس حقیقی اسلام پر ایمان لائے البتہ تشیع کے بارے میں چین میں بہت ہی کم مقدار میں کتابیں موجود ہیں اور یہ ایک نقطہ ضعف ہے جس کو چین کے مسلمانوں کے لئے دور کرنا چاہئے ۔
اس نے آستان قدس رضوی کی فعالیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس مقدس مقام پر خادم زائرین کے لئے بہت زیادہ احترام کے قائل ہیں اور آستان قدس رضوی کا غیر ایرانی زائرین کے لئے یہ کام بہت ہی ارزشمند اور قدردانی کے قابل ہے۔
صوبہ گانسو کے شہر لینشا سے تعلق رکھنے والے ژان ھای ما نے کہا: میں بچپن سے ہی مسلمان تھا اور پہلی بار اس امام کی زیارت کے لئے شرفیاب ہوا ہوں اور اس زیارت نے میرے لئے بہت ہی لذت بخش اور نہ بھولنے والے لمحات چھوڑے ہیں۔
اس زائر کا کہنا تھا : الھیٰ کتاب میں آئمہ معصومین علیھم السلام کی پیروی پر بہت زیادہ تاکید کی گئی ہےاور چیز سبب بنی کہ میں اس عظٰیم امام کی زیارت کو آؤں ۔
انہوں نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا آستان قدس رضوی کی تمام فعالیتیں بہت ہی عالی ہیں اور ان ارزشمند فعالیتوں کی وجہ سے کوئی بھی نقطہ ضعف باقی نہیں رکھا ۔
اس گروپ میں آستان قدس رضوی کی طرف سے ثقافتی پیک ھدیہ کے عنوان سے دیئے گئے اور اس کے بعد امام کے متبرک دستر خوان پر مہمان بنے۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

881eb18f5d1b827620b16afb5ea789f7

یتیم بچوں کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی الفضل فاؤنڈیشن کے ذریعے خدمات

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام جن امور کو سب سے زیادہ ترجیحی بنیادوں پر …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *