سه شنبه , دسامبر 11 2018
تازہ ترین
مرکزی صفحہ / کربلاء معلیٰ / حرمِ مقدس امامِ حُسین (ع)۔ / زائرین پر دہشت گردانہ حملے دہشت گردوں کی پستی اور مایوسی کی دلیل ہے- آیت اللہ سیستانی
4bk63460929ada8z2g_800C450

زائرین پر دہشت گردانہ حملے دہشت گردوں کی پستی اور مایوسی کی دلیل ہے- آیت اللہ سیستانی

عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی نے حّلہ شہر میں زائرین پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے نمائندے اور کربلائے معلی کے امام جمعہ  سید احمد الصافی نے بتایا ہے کہ آیت اللہ سیستانی نے زائرین پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام دہشت گردوں کی پستی اور مایوسی کی دلیل ہے-

آیت اللہ سیستانی کے نمائندے نے کہا کہ دہشت گرد گروہ جب سیکورٹی فورس کی ہوشیاری کی وجہ سے اربعین حسینی میں شریک  زائرین امام حسین علیہ السلام کو نقصان نہیں پہنچا سکے تو انہوں نے ایک بزدلانہ کارروائی کرکے حلّہ کے قریب پٹرول پمپ پر زائرین کی بسوں پر حملہ کر دیا- انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر اس دہشت گردانہ اقدام کے بعد زائرین امام حسین علیہ السلام کی تعداد میں اور زیادہ اضافہ ہو گا۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

99a865400755cfaee2f15b313c874bd1

اقوام متحدہ کے ہیڈکواٹر میں کربلا کے مقدس روضوں کے بغیر یہ کامیاب اور تاریخی کانفرنس ممکن نہ تھی

یو یارک میں خوئی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر شیخ فاضل السہلانی نے الکفیل انٹر نیشنل نیٹ …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *