چهار شنبه , سپتامبر 26 2018
مرکزی صفحہ / مشہد و قُمِ مقدس / حرمِ مقدس امام موسیٰ رضا (ع)۔ / مشہد مقدس:آسٹریلیا سے کچھ شیعہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوئے
5I5A5708

مشہد مقدس:آسٹریلیا سے کچھ شیعہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوئے

عشرہ وحدت وحضرت رسول اکرم محمد مصطفی صلی  اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے ایام میں آسٹریلیا  اور نیوزیلنڈ سے 50 شیعہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی  زیارت سے مشرف ہوئے ۔
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اس قافلہ کے سالار نے کہا: یہ زائرین موسسہ اسراء کی جانب سے مختصر وقت میں مسائل شرعی و احکام دین کی تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے مشہد مقدس آئے ہوئے ہیں اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی زیارت سے مشرف ہوکر ادارہ زائرین غیر ایرانی کے پروگرام میں شرک ہوئے ۔
سید حسن صدر نے کہا: یہ شیعوں کا قافلہ حرم مطہر رضوی کے صحن جامع رضوی کے مغربی دروازے کے 23 نمبر کمرے میں وارد ہوا کہ جہاں حجۃ الاسلام والمسلمین سلیمانی نے  اپنی تقریر میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت کی اہمیت اور حضرت رسول اکرم (ص) کی زندگی کی خصوصیات پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ ان جوانوں میں سے اکثر پہلی مرتبہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں زیارت سے مشرف ہوئے ہیں کہا: ان میں سے اکثر اپنے ملک میں دین اسلام کے مبلغ ہیں لہذا ان کا یہاں پر مشرف ہونا دین کی تبلیغ و ترویج میں بہت زیادہ تعاون و مدد کا وسیلہ قرار پائے گا۔
شفیقہ موسوی اس قافلہ کی ایک فرد نے اس بیان کے ساتھ کہ وہ پہلی مرتبہ 2013ء میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ میں مشرف ہوئی تھی کہا: میں بہت خوش ہوں کہ دوبارہحضرت رسول اکرم محمد مصطفی صلی  اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے ایام میں مشرف ہوئی ہوں خداوندعالم کا شکر اداکرتی ہوں ۔
اس نے وضاحت کی : میں اپنے سفر کے دوران اس فکر میں تھی کہ میں نے ایسا کون سا اچھا کام انجام دیا ہے کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت میرے نصیب میں لکھ دی گئی ہے ۔
موسوی نے مزید کہا میں اس سے پہلے کہ روضہ میں مشرف ہوتی بہت زیادہ حاجتیں رکھتی تھی کہ حضرت سے مانگوں گی لیکن روضہ منورہ میں داخل ہوکر نورانی گنبد کو دیکھ کر ایک عجیب سا سکون محسوس ہوا کہ جس سے اپنی تمام حاجتیں بھول گئی ہوں ۔
حرم مطہر رضوی کے آسٹریلین زائر نے کہا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کے خادمین  بہت ہی احترام کے ساتھ زائرین سے پیش آتے ہیں کہ جن کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ غیرایرانی زائرین کے لیے حرم مطہر رضوی میں مختلف و متعدد پروگرام موجود ہیں جیسے احکام دین کی کلاسیں اور میوزیم کا وزٹ وغیرہ ،کہا اس ادارہ کی کوششوں سے پہلی مرتبہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے دسترخوان سے بھی مشرف ہوئی۔
قابل ذکر ہے کہ آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کی جانب سے اس قافلہ کے زائرین کو انگلش زبان میں  قرآن کریم ،نہج البلاغہ اور ثقافتی ہدیہ پیش کیے گئے ۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

Untitled-1

ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی کی روضہ مبارک امام علی(ع) میں حاضری

ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے آج روضہ مبارک امام علی علیہ السلام میں …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *