یکشنبه , دسامبر 15 2019
تازہ ترین
مرکزی صفحہ / کربلاء معلیٰ / حرمِ مقدس مولا عباس (ع)۔ / الکفیل گرلز سکولز کی اعلیٰ نمبر لینے والی طالبات میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے انعامات کی تقسیم
4980-b562f28f25c8a3915aca92

الکفیل گرلز سکولز کی اعلیٰ نمبر لینے والی طالبات میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے انعامات کی تقسیم

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر سرپرستی چلنے والی سکول چین الکفیل گرلز سکولز کی جن طالبات نے امتحانات میں اعلیٰ نمبر حاصل کیے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کے لیے مرکز الصديقة الطاهرة(عليها السلام) میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سکول کے سٹاف اور طالبات کے علاوہ بہت سی علمی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) اور سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر نے بھی شرکت کی۔

تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی سے شروع ہونے والی اس تقریب سے علامہ صافی (دام عزہ) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام زین العابدین علیہ السلام کے نزدیک ذلت کی بنیاد فقر و فاقہ اور غربت نہیں ہے بلکہ ذلت کی بنیاد غلطیاں اور گناہ ہیں اور کسی بھی غلطی کی مرکزی وجہ جہالت ہوتی ہے اور یہ سکول جہالت ہی کو ختم کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔

علامہ صافی(دام عزہ) نے الکفیل سکول کے اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا اور ان سکولز کی ترقی کو انہی اساتذہ کی محنت کا ثمرہ قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پہ بہترین پیشہ وارانہ خدمات سر انجام دینے والے اساتذہ اور اعلیٰ نمبر حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات اور تحائف تقسیم کیے گئے۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

An Iraqi Shi'ite Muslim boy kisses a poster of the Ayatollah Ali al-Sistani in the town of Karbala, some 110 km south from the Iraqi capital Baghdad, early February 6, 2004. Iraq's most powerful Shi'ite cleric, Ayatollah Ali al-Sistani, survived an assassination bid on Thursday when gunmen opened fire on his entourage in the sacred streets of Najaf, a security aide said. The assassination attempt comes days before a team of United Nations electoral experts is due to arrive in the country to assess the feasibility of holding early elections along the lines that Sistani has demanded. REUTERS/Ali Jasim  PP04020063 OP/CRB - RTRC0XD

آیت‌الله سیستانی کا عراق میں حالیہ مظاہروں کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ

نامور مرجع تقلید نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ حالیہ مظاہروں اور ذمہ داروں …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *