چهار شنبه , ژوئن 20 2018
مرکزی صفحہ / Uncategorized / مغلیہ بادشاہوں کے دور کے چاندی کےسکّے حرم امام رضا کے میوزیم کو حصہ بن گئےکیا گیا
سکه-هاي نقره «روپي» سلاطين گورگانيان کشور هند به موزه آستان قدس رضوي اهدا شد

مغلیہ بادشاہوں کے دور کے چاندی کےسکّے حرم امام رضا کے میوزیم کو حصہ بن گئےکیا گیا

ایک امریکی شخص جو کہ ھندوستان کے مغلیہ بادشاہوں کے دور والے چاندی کے سکّوں کا بے نظیر مجموعہ رکھتا تھا اس کو آستان قدس رضوی کے ٹکٹوں، سکّوں اور پیسوں والے میوزیم کو اھداء کر دیا۔
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے میوزیم میں سکّوں، ٹکٹوں اور پیسوں والے خزانے کے مسئول نے اپنے ایک بیان میں بتایا : سکّوں کا یہ با ارزش اور نفیس مجموعہ جو کہ قمربنی ھاشم خاتون جو کہ ’’ شمع مومن‘‘ کے نام سے مشہور ہے اس کے توسط سے حضرت رضا علیہ السلام کے میوزیم کو ھدیہ دیا گیا۔
محمد حسین یزدی نژاد نے بتایا: امام رؤف کی اس خاتون زائرہ کی طرف سے جو سکّہ اھداء کئے گئے ہیں ان کا تعلق مغلیہ بادشاہوں میں سے بادشاہ سلطان فرخ سیر اور محمد شاہ سے ہے۔
انہوں نے مزید بتایا: سکّوں کا یہ عظیم مجموعہ جو کہ ۱۱۲۷ سے ۱۱۴۴ قمری تک ھندوستان کے شہر اوٹاوا، کوالیار، اخترنگر، کورا،مستقر الخلافہ اور شاہ آباد قنوج میں چھاپے گئے۔
یزدی نژاد نے سکّوں پر لکھے شعر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: سکّوں میں سے ایک پر فارسی زبان میں لکھا ہوا ہے’’ سکہ زد از فضل حق برسیم وزر/ پادشاه بحر و بر فرخ سیر‘‘ جو کہ اس بات کا گواہ ہے کہ زبان فارسی ھندوستان میں کس قدر گسترش رکھتی تھی۔
انہوں نے آستان قدس رضوی کے سکّوں، ٹکٹوں اور پیسوں کے خزانے  کی ایرانی اور غیر ایرانی ایسے مجموعہ رکھنے والوں میں شہرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ھدیہ کئے گئے سکّوں کے یہ مجموعےجن کو ثبت کرنے کے بعد محقیقین اور ریسرچ کرنے والے اپنی تاریخی اور ثقافتی تحقیقات میں اور اسی طرح مختلف تھیسز میں ان سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ آستان قدس رضوی کے میوزیم میں سکّوں کا یہ خزانہ ایران اور دوسرے مختلف ممالک کے تاریخ سکّوں کا بہت بڑا مجموعہ رکھتا ہے جس کو دیکھنے کے لئے سالانہ لاکھوں لوگ زائرین اور مجاورین حرم مطہر رضوی ، اور ایرانی و غیرایرانی سیّاح اور اسی طرح اسٹوڈنٹس محقیقین دنیا کے مختلف ممالک سے اس کو دیکھنے کے لئے آتے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

aaa

پاکستانی قومی اسمبلی کے نمائندوں کا ایک وفد حرم امام رضا میں زیارت کے لئے حاضر ہوا

پاکستان کی پارلیمنٹ کے چند ایک اراکین کا ایک وفد حرم امام رضا(ع) میں زیارت …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *