چهار شنبه , ژوئن 20 2018
مرکزی صفحہ / مشہد و قُمِ مقدس / حرمِ مقدس امام موسیٰ رضا (ع)۔ / مشہد مقدس:ایک اٹالین خاتون حرم امام رضا میں مسلمان ہوگئی
index

مشہد مقدس:ایک اٹالین خاتون حرم امام رضا میں مسلمان ہوگئی

ایک اٹالین خاتون حرم مطہر رضوی میں  دین اسلام سے مشرف ہوئی۔
آستان نیوز کی رپورٹ کےمطابق، اس  اٹالین خاتون نے کہ جس کا نام “رگسانا النانگرا” ہے دین اسلام کے متعلق تحقیق کرکے،اس آسمانی دین کو اپنےلیے قبول کرلیا۔
اس نے اپنے دین اسلام کو قبول کرنے کے متعلق ہمارے رپورٹر سے کہا: میں ماہرنفسیات کی اسٹوڈینٹ ہوں اور میری کوشش تھی کہ خداوندعالم سے قریب ہوکر آرام و سکون حاصل کروں کہ جو میری بیماریوں اور پریشانیوں کا علاج ہوتب اس دوران میں نے صرف دین اسلام کو اس قابل پایا کہ جس میں میری تمام مرادیں پوری ہوں ۔
رگسانہ النانگرا نے کہا: میں پہلی مرتبہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں مشرف ہوئی ہوں اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت کا شرف سبب بنا کہ میں ان خوبصورت اور یاد گار لمحات کو اپنے لیے ہمیشہ باقی رکھ سکوں۔
انہوں نے کہا: میں نے مسلمان ہونے کے لیے قرآن کریم کا مطالعہ کیا اور اب نہج البلاغہ اور دیگر احادیث کی کتابوں کا مطالعہ کررہی ہوں اس لیے کہ یہ کتابیں مجھ کو اچھی طرح دین اسلام سے واقف کرسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا: ایک نومسلم کے لیے بہترین کام یہ ہے کہ وہ بہت زیادہ مطالعہ کریں، اس لیے کہ مطالعہ ہی انسان کو دین اسلام کی حقیقت وجودی تک راہنمائی کرسکتا ہے۔
رگسانا النانگرا نے مزید کہا: اہل بیت علیہم السلام سے آشنائی انسان کے لیے راستے فراہم کرے گی کہ دین اسلام کی راہ میں قدم اٹھائے، اس دین کی گہرائیوں اور معارف سے واقف ہو۔
قابل ذکر ہے کہ اس نومسلم خاتون کو آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کے مدیر کی جانب سے اسلام قبول کرنے کی سند اور کچھ متبرک ہدایا و تبرک  عطا کیا گیا ۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

aaa

پاکستانی قومی اسمبلی کے نمائندوں کا ایک وفد حرم امام رضا میں زیارت کے لئے حاضر ہوا

پاکستان کی پارلیمنٹ کے چند ایک اراکین کا ایک وفد حرم امام رضا(ع) میں زیارت …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *