چهار شنبه , سپتامبر 26 2018
مرکزی صفحہ / مشہد و قُمِ مقدس / حرمِ مقدس امام موسیٰ رضا (ع)۔ / حضرت امام علی رضا کا روضہ منورہ مسلمانوں کا سب سے زیادہ مالدار مذہبی مقام ہے
حرم امام رضا(ع) غني -ترين پايگاه مذهبي مسلمانان است

حضرت امام علی رضا کا روضہ منورہ مسلمانوں کا سب سے زیادہ مالدار مذہبی مقام ہے

ایک افریقی زائر نے اس بیان کے ساتھ کہ آستان قدس رضوی دینی اہمیتوں کو بڑھانے کے لیے مناسب امکانات رکھتا ہے کہا:حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا روضہ منورہ مسلمانوں کا سب سے زیادہ مالدار مذہبی مقام ہے ۔
آستان نیوز کی رپورٹ کےمطابق، ابراہیم سوگودوگو؛ افریقہ کا ایک طالب علم کہ جو جامعۃ المصطفی العالمیہ قم میں مشغول تحصیل ہے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی زیارت سے مشرف ہوا اور آستان قدس رضوی کے میوزیمز کے وزٹ کے دوران کہا: آستا ن قدس رضوی کی ثقافتی سرگرمیاں مختلف میدانوں میں بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہیں۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا روضہ منورہ مسلمانوں کا سب سے زیادہ مالدار مذہبی مقام ہے ، کہا: میں پہلے سنی مذہب سے تعلق رکھتا تھا ، لیکن جیسے ہی پہلی مرتبہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی زیارت سے مشرف ہوا مذہب شیعہ کی عظمت کا قائل ہوگیا اور پھر یہی سبب ہوا کہ اپنی زندگی کے لیے مذہب شیعہ کو قبول کرلوں۔
ابراہیم سوگودوگو نے اس بیان کے ساتھ کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا روضہ منورہ اہل بیت علیہم السلام کی تہذیب کی تبلیغ و ترویج کا پر امن تر ین مقام ہے کہا: آستان قدس رضوی دنیائے اسلام میں شیعہ و افکار و نظریات کو پھیلانے کے لیے بہت اچھا کردار ادا کررہا ہے ۔
انہوں نے کہا: آستان قدس رضوی کے مرکزی میوزیم و قرآنی نفیس جوائز کا خزانہ قرآن کریم کےسلسلے میں دنیا کا عظیم ترین میوزیم ہے اور قرآن کریم کی حفاظت اور بے نظیر نسخوں کی نمائش جیسے آئمہ طاہرین علیہم السلام کے مبارک ہاتھوں سے تحریر شدہ قرآنی نسخے زائرین کو اپنی طرف مجذوب کرتے ہیں ۔
ابراہیم سوگودوگو نے کہا: حضرت امیرالمومنین ، اما م حسن، امام حسین، امام زین العابدین  اور امام علی رضا علیہم السلام سے منسوب قرآن کریم کے نسخے اس قرآنی میوزیم کے عظیم ترین شاہکار میں کہ جو نمائش کے طور پر رکھے گئے ہیں اور یہ معنوی خزانہ بہت ہی زیادہ قیمتی  و اہمیت کا حامل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ غیرایرانی طلاب کے ایک گروہ نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی زیار ت سے مشرف ہونے کے ساتھ ساتھ آستان قدس رضوی کے میوزیمز جیسے قرآنی میوزیم کہ جس میں آئمہ طاہرین علیہم السلام سے منسوب قرآنی نسخہ موجود ہیں، استان فرشچیان کا میوزیم، مرقعات کا ہال، جلدسازی و کتابت کے وسائل و اوزار کا ہال اور مقام معظم رہبری کے ہدایا و تحائف کے میوزیم وغیرہ کا وزٹ کیا۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

Untitled-1

ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی کی روضہ مبارک امام علی(ع) میں حاضری

ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے آج روضہ مبارک امام علی علیہ السلام میں …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *