سه شنبه , دسامبر 11 2018
تازہ ترین
مرکزی صفحہ / مشہد و قُمِ مقدس / حرمِ مقدس امام موسیٰ رضا (ع)۔ / مشہد:ایک جاپانی زائر حرمامام رضا میں مسلمان ہوگیا
5I5A2987

مشہد:ایک جاپانی زائر حرمامام رضا میں مسلمان ہوگیا

مشہد مقدس کی فردوسی یونیورسٹی میں فارسی ادب میں ڈاکٹریٹ کرنے والا اسٹوڈینٹ حرم مطہر رضوی میں دین اسلام سے مشرف ہوا اور اپنے لیے اس آسمانی دین کا انتخاب کیا۔
اس نے اپنے مسلمان ہونے کے بارے میں کہا: میں ہندوستان کی تاریخ کا اسٹوڈینٹ تھا اور اس سبجیکٹ کے لیے ضروری تھا کہ میں فارسی ادب سے آشنائی حاصل کروں ۔
اینو کوچی نے مزید کہا: اسی وجہ سے میں ایران آیا اس طرح دین اسلام سے آشنائی حاصل ہوئی اور اسلامی ثقافت کو یاد کیا۔
اس نے کہا: مجھے اب بہت اچھا محسوس ہورہا ہے اور میں جانتا ہوں کہ ایک نئی دنیا میں آگیا ہوں۔ میں آج کے دن کو اپنے دوبارہ پیداہونے والا دن محسوس کررہاہوں اور اپنی زندگی میں ان لمحات کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتا۔
نیوتارا اینوکوچی نے کہا:میں نے دین اسلام کے بارے میں اپنے کالج کے دوران بہت کچھ پڑھا تھا لیکن اس وقت اس دین کی ثقافت کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا تھا اور دین کا عملی میدان میں مشاہدہ نہیں کیا تھا، لہذا اس وقت اس کوا اچھی طرح درک نہیں کرپایا ۔
اس نے مزید کہا: میں نے ایران آنے کےبعد اس عظیم دین کے پیروکاروں کو اچھی طرح دیکھا اس طرح اس دین کے معارف  سےآشنا ہوا ۔
قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام کے اختتام میں اس نئے مسلمان کو آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کے مدیر کی جانب سے اسلام قبول کرنے کی سند اور رضوی تبرکات سے نواز گیا اس نے اپنا نیا نام رضا انتخاب کیا

یہ بھی ملاحظہ ہو

nr371lk0

مشہد مقدس :زیر سایہ خورشید قافلے دنیا کے 2000مقامات کے لیے روانہ ہوگئے

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے نام مبارک سے عظیم ترین عوامی ثقافتی خدمت …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *