سه شنبه , دسامبر 11 2018
تازہ ترین
مرکزی صفحہ / مشہد و قُمِ مقدس / حرمِ مقدس امام موسیٰ رضا (ع)۔ / مشہد:پہلی مرتبہ حرم مطہر رضوی میں ریسیکو ہیلی کاپٹر کا لینڈ کرنا
فرود اولين بالگرد امداد رساني در حرم مطهر رضوي (31)

مشہد:پہلی مرتبہ حرم مطہر رضوی میں ریسیکو ہیلی کاپٹر کا لینڈ کرنا

ریسکیو کی مشقوں کے دوران پہلی مرتبہ امداد پہنچانے والے ہیلی کاپٹر نے حرم مطہر رضوی میں لینڈ کیا۔
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے اماکن متبرکہ اور امور زائرین کے اسسٹنٹ نے اس تقریب کے دوران کہا: ریسکیو کی ان مشقوں کا ھدف آستان قدس رضوی کی توانائیوں کا پرکھنا تھا جو کہ دفاعی عوامل ، ایمرجنسی ، فائر برگیڈ،ھلال احمر، دارالشفا امام رضا(ع) اور امام رضا(ع) کے خدّاموں کے تعاون سے زائرین اور مجاورین کو بہتر خدمات پہنچانے کے لئے انجام دی گئیں۔
سید خلیل منبتی نے بتایا کہ حرم مطہر رضوی میں ہر سال مختلف ایام میں لاکھوں زائرین تشریف لاتے ہیں ان تمام زائرین کو بہترین انداز میں خدمات فراہم کرنے کے لئے صحیح برنامہ ریزی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا: ریسکیو ہیلی کاپٹر کا ایمرجنسی حالت میں اور اسی طرح دوسری خاص شرائط کے دوران آٹھویں امام کے حرم مطہر میں اتارنے کی مشقیں آستان قدس رضوی کے متولی کی عنایت سے کامیاب رہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس سال عرفہ کے دن حرم مطہر رضوی میں دو ملین زائرین موجود تھے ۔ انہوں نے کہا: خاص دنوں میں مدد پہنچانا جیسے ماہ مبارک رمضان، محرم الحرام میں نویں اور دسویں کا دن اور اسی طرح نوروز کے دن لحظہ سال تحویل کےوقت خصوصی طور پر مدد پہنچانا ضروری ہے اس وجہ سے ان تمام مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے خصوصی طور پر برنامہ ریزی کی گئی ہے جس میں ریسکیو ہیلی کاپٹر کا مدد پہنچانے کے لئے لینڈ ہونے والے ہیلی پیڈ کا افتتاح کیا گیا ہے۔
ان مشقون کے دوران پہلی مرتبہ ہیلی کاپٹر کا امام رضا علیہ السلام کی مقدس بارگاہ میں لینڈ ہونے کی مشق کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی ۔ اس ریسکیو ہیلی کاپٹر کا لینڈ کرنا آزمائشی تھا تاکہ احتمالی حوادث کے دوران حرم امام رضا علیہ السلام کے محدودہ میں مدد کے لئے اس کو اتارا جا سکے۔
اس ہیلی کاپٹر کا ماڈل’’MI17‘‘ ہے جو کہ ساڑھے چار ٹن کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے کر جا سکتا ہے۔ اور اپنے پہلے مشن میں حضرت رضا علیہ السلام کی متبرک غذا کو حرم سے تایباد کے سیلاب زدہ علاقے میں لے گیا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

nr371lk0

مشہد مقدس :زیر سایہ خورشید قافلے دنیا کے 2000مقامات کے لیے روانہ ہوگئے

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے نام مبارک سے عظیم ترین عوامی ثقافتی خدمت …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *