یکشنبه , دسامبر 15 2019
تازہ ترین
مرکزی صفحہ / کربلاء معلیٰ / حرمِ مقدس امامِ حُسین (ع)۔ / نجف:حرم امیر المومنین (ع) کے زیر انتظام بین الاقوامی کتاب نمائش کا افتتاح
1amfyngh

نجف:حرم امیر المومنین (ع) کے زیر انتظام بین الاقوامی کتاب نمائش کا افتتاح

رم امیر المومنین (ع) کے زیر اہتمام نویں بین الاقوامی کتاب نمائش کا افتتاح آج کیا گیا جس میں ۲۰۰ سے زائد مقامی اور غیر ملکی ناشرین نے شرکت کی ۔

افتتاحی تقریب میں حرم علوی (ع) کے جنرل سیکٹری علامہ سید نزار نائب جنرل سیکٹری ،انتظامی کمیٹی ،روضہ امام کاظمین (ع) کے جنرل سیکٹری تمام  روضہ ہائے مبارک کے نمائندے نجف کے گورنر اور دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی،
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد حرم کے جنرل سیکٹری علامہ سید نزار نے ابتدائی کلمات ادا کئے اور مہمانان گرامی کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر رضاکار فوج کو بھی یاد کیا اور ان کی فتح کے لئے دعا کی گئی ،
اس کے بعد انہوں نے اقوام اور کتاب خوانی کے عنوان پر مفصل گفتگو کی
اس کے بعد حرم امیر المومنین (ع) کے شعبہ فکر و ثقافت کے سربراہ شیخ سعد خاقانی نے مہمانوں سے خطاب کیا اور انہیں اس عالمی نمائش میں شرکت پر خوش آمدید کہا اپنے خطاب میں انہوں نے علم اور کتاب کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کتاب کو جدید دور ضرورت قرار دیا۔
آٰخر میں انہوں نے تمام شعبوں کی جانب سے کئے گئے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ۲۰۱۶ کے دسویں ماہ سے اس نمائش کے انعقاد کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں جس پر تمام متعلقہ شعبہ مبارک باد کے مستحق ہیں
ان کے بعد شعرا نے اپنا کلام پیش کیا اور جس کے بعد باقاعدہ عالمی کتاب نمائش کا افتتاح کیا گیا۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

An Iraqi Shi'ite Muslim boy kisses a poster of the Ayatollah Ali al-Sistani in the town of Karbala, some 110 km south from the Iraqi capital Baghdad, early February 6, 2004. Iraq's most powerful Shi'ite cleric, Ayatollah Ali al-Sistani, survived an assassination bid on Thursday when gunmen opened fire on his entourage in the sacred streets of Najaf, a security aide said. The assassination attempt comes days before a team of United Nations electoral experts is due to arrive in the country to assess the feasibility of holding early elections along the lines that Sistani has demanded. REUTERS/Ali Jasim  PP04020063 OP/CRB - RTRC0XD

آیت‌الله سیستانی کا عراق میں حالیہ مظاہروں کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ

نامور مرجع تقلید نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ حالیہ مظاہروں اور ذمہ داروں …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *