حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری علامہ سید نزار حبل المتین کی ہدایات کے مطابق صوبہ نجف میں قائم سکولوں کی ترمیم اور سامان کی فراہمی کا کام شروع کیا گیا ہے۔
اس کمیٹی کے سربراہ منتظر اعرجی نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنے وطن کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتےہوئے اور اپنے بچوں کو بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے یہ اقدام کیا گیا ہے
اس کام کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں حکومتی نمائندے شامل ہیں جس کے بعد صوبہ میں موجود سکولوں کو حرم امیر المومنین (ع) کی جانب سے سامان اور ترمیم کے لئے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔
