دوشنبه , دسامبر 9 2019
تازہ ترین
مرکزی صفحہ / کربلاء معلیٰ / حرمِ مقدس امامِ حُسین (ع)۔ / برف اور پھولوں کے شہر شگر میں امام حسین (ع) کا عَلَم جناب زینب(ع) کے کلام کی تصدیق کر رہا ہے
c3f9ab674fa77031767c4b4aa258421f

برف اور پھولوں کے شہر شگر میں امام حسین (ع) کا عَلَم جناب زینب(ع) کے کلام کی تصدیق کر رہا ہے

سن 61 ہجری میں حضرت زینب سلام اللہ علیھا نے یزید ملعون سے مخاطب ہو کر کہا تھا کہ تم اپنی ساری تدبیریں آزما لو، اپنی کوشش کو ہر ممکن وسعت دے لو اور پوری جدو جہد کر کے دیکھ لو…..خدا کی قسم تم ہمارا ذکر نہیں مٹا سکتے ہو اور نہ ہی ہمارے پیغام کو روک سکتے ہو…..

14 صدیاں گزرنے کے بعد بھی ہمالیہ کی بلند ترین چوٹیاں اور ان پہ رہنے والے شیعان اہل بیت علیھم السلام جناب سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے کلام کی تصدیق کے لیے کافی ہیں کہ جہاں حسینیت کا پیغام پہنچا اور لوگوں نے امام حسین علیہ السلام اور اہل بیت اطہار کے ساتھ متمسک رہنے کا اعلان کیا۔

مقدس روضوں کے خدام کا وفد آج بروز ہفتہ (10رجب 1438هـ)بمطابق(8اپریل2017ء) کو پاکستان اور چین کی سرحد کے قریب واقع شہر شگر میں پہنچا تو اہل شہر نے خدام کا والہانہ استقبال کیا اور پُر جوش نعرے لگائے۔ بلکہ پورے راستے میں وفد کی گاڑیاں جہاں جہاں سے بھی گزریں وہاں کے رہنے والوں نے مذہبی نعروں اور کربلائی شعارات کے ساتھ عراق کے مقدس روضوں کے خدام کا خیر مقدم کیا۔

وفد نے شگر کے تین مقامات میں روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے گنبد کا عَلَم بلند کیا اور مومنین میں متبرک تحائف تقسیم کیے۔

وفد نے اپنے اس سفر کے دوران بعض تعلیمی مراکز کا بھی دورہ کیا اور علاقے کی نامور شخصیات سے ملاقات کی ۔

برف اور پھولوں کے شہر شگر میں اس دورے کی بعض تصاویر کو آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:

یہ بھی ملاحظہ ہو

An Iraqi Shi'ite Muslim boy kisses a poster of the Ayatollah Ali al-Sistani in the town of Karbala, some 110 km south from the Iraqi capital Baghdad, early February 6, 2004. Iraq's most powerful Shi'ite cleric, Ayatollah Ali al-Sistani, survived an assassination bid on Thursday when gunmen opened fire on his entourage in the sacred streets of Najaf, a security aide said. The assassination attempt comes days before a team of United Nations electoral experts is due to arrive in the country to assess the feasibility of holding early elections along the lines that Sistani has demanded. REUTERS/Ali Jasim  PP04020063 OP/CRB - RTRC0XD

آیت‌الله سیستانی کا عراق میں حالیہ مظاہروں کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ

نامور مرجع تقلید نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ حالیہ مظاہروں اور ذمہ داروں …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *