چهار شنبه , سپتامبر 26 2018
مرکزی صفحہ / مشہد و قُمِ مقدس / حرمِ مقدس امام موسیٰ رضا (ع)۔ / مشہد مقدس:بیلارس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون حرم امام رضا (ع) میں مسلمان ہو گئی
مراسم استقبال از اربعين حسيني ويژه زائران غيرايراني حرم رضوي برگزار مي شود-(88)

مشہد مقدس:بیلارس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون حرم امام رضا (ع) میں مسلمان ہو گئی

ایک بیلارسی خاتون نے حرم مطہر رضوی میں دین مبین اسلام کو قبول کر لیا اور امام رضا(ع) کی مقدس بارگاہ میں شہادتین کو اپنی زبان پر جاری کیا۔
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛دوسری بار حرم مطہر امام رضا(ع) میں شرفیاب ہونے والی خاتون جنہوں نے بیلارس سے غیر ملکی زبانوں میں گریجویشن کیا تھا دین اسلام کو قبول کر لیا۔
انہوں نے اپنا نام ’’ حدیث‘‘ رکھا، اسلام قبول کرنے کے بارے میں ہمارے رپورٹرکے بارے میں بتایا: پہلی بار جب میں ایک سیّاح کی حیثیت سے ایران آئی، ایران اور ایرانی عوام اور ماحول سے آشنائی سبب بنی جسکی وجہ سے میں نے اسلام کے بارے میں مطالعہ اور تحقیق شروع کی تاکہ اس کے بارے میں کامل اطلاع حاصل کر سکوں۔
انہوں نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: میں نے عربی کو سیکھا اور قرآن کریم کا مطالعہ کیا ، اور اسی وجہ سے دین مبین اسلام کی نسبت میری دلچسپی بڑھتی گئی اور میں نے یہ ارادہ کر لیا کہ جب بھی ایران جاؤں گی تو اس مقدس مقام پر مسلمان ہو جاؤں گی۔
انہوں نے کہا: میں نے دین اسلام کو صلح و محبت کا دین جانتی ہوں اور ہمیشہ کے لئےاس دین پر پابند رہوں گی۔
انہوں نے بتایا: میں بہت خوش ہوں کہ خداوند متعال نے ایسی عظیم نعمت مجھے عطا کی اور اس مقدس آستانہ میں حاضر ہو کر بہت ساری مختلف خدمات سے بہرہ مند ہوئی اور یہ چیزیں میرے ذھن میں ہمیشہ کے لئے اچھے لمحات کے طور پر ثبت ہو گئیں۔
اونسٹویچ نےقرآنی سورتوں اور ان کے معانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: سورہ حمد مجھے بہت ہی اچھی لگتی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کو پڑھنے سے مجھے پتہ چلا کہ مسلمان ہونا ایک نئے سفر کی ابتداء ہےاور مجھے اس راہ پر چلنے کے لئے سنجیدگی سے تلاش کوشش کرنی پڑھے گی۔
آخر میں یہ بات قابل توجہ ہے؛ آستان قدس رضوی کے ادارہ امور زائرین غیر ایرانی کی طرف سے اس نئی مسلمان ہونے والی خاتون کو اسلام قبول کرنے کی سند اور ساتھ میں متبرک تحائف بھی عطا کئے گئے۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

Untitled-1

ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی کی روضہ مبارک امام علی(ع) میں حاضری

ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے آج روضہ مبارک امام علی علیہ السلام میں …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *