دوشنبه , می 22 2017
تازہ ترین
مرکزی صفحہ / کربلاء معلیٰ / حرمِ مقدس امامِ حُسین (ع)۔ / کربلاء بین الاقوامی ائیرپورٹ پر جاری تعمیراتی منصوبہ
5919dfff4d5bd1

کربلاء بین الاقوامی ائیرپورٹ پر جاری تعمیراتی منصوبہ

عراق کے وزیر نقل کاظم فنجان الحمامی نے حرم مقدس حسینی کی زیر سرپرستی جاری بین الاقوامی کربلاء ائیرپورٹ کے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ تین براعظموں کے ملاپ کے لئے ایک گزرگاہ جیسی اہمیت کا حامل ہوگا اور نہ صرف بین الاقوامی بلکہ اندرون عراق خصوصی پروازوں کے لئے سہولیات فراہم کرے گا جبکہ مقام عون کے قریب دوسرا ائیرپورٹ  نجی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے لئے سہولت فراہم کرے گا ۔

مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کربلاء اور نجف کے مابین خصوصی ریلوے لائن کے جیسے منصوبوں پر غور کر رہے ہیں جس کی تفصیلات خصوصی کمیشن کے زیرغور ہے

اس کے ساتھ ہی کربلاء ائیرپورٹ پر کام کرنے والے عملے کی طرف سے اس بات کی تائیید کی گئی ہے کہ اپنے مقررہ وقت پر ہی منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا جو کہ سنگ بنیاد کے 24 ماہ بعد پہلی پراوز کی لینڈنگ ہے۔

یہ بات یاد رہے کہ حرم مقدس حسینی کے متولی علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی نے 23 جنوری 2017 کو کربلاء ائیر پورٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

ائیرپورٹ پر جاری تعمیراتی کام کو نیچے دی گئی ویڈیو میں مشاہدہ کر سکتے ہیں

یہ بھی ملاحظہ ہو

ddsfdsfd

اگر داعش کے خلاف لڑنے والے افراد کی قربانیاں نہ ہوتیں تو ہماری خوشیاں غم و حزن میں بدل جاتیں لہٰذا انہیں یاد رکھا جائے (علامہ کربلائی)

اعلیٰ دینی قیادت کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *