چهار شنبه , اکتبر 17 2018
مرکزی صفحہ / مشہد و قُمِ مقدس / حرمِ مقدس امام موسیٰ رضا (ع)۔ / ملائیشیا میں برگزار ہونے والے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں حرم امام رضا(ع) کا قاری پہلے نمبر پر
gh

ملائیشیا میں برگزار ہونے والے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں حرم امام رضا(ع) کا قاری پہلے نمبر پر

حامد علیزادہ ؛ جو کہ حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے حرم مطہر کا قاری اور مؤذن بھی ہے ملائیشیا میں برگزار ہونے والے قرآنی مقابلوں میں پہلی پوزیشن لینے میں کامیاب ہو گیا۔
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حامد علیزادہ جو کہ امام رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ کا قاری اور مؤذن بھی ہے ملائیشیا میں برگزار ہونے والے ۵۹ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ایران کی طرف سے نمائندگی کر رہا تھا، تلاوت قرآن کریم میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا ۔
ان قرآنی مقابلوں میں ۴۶ مختلف ممالک سے ۹۱ افراد نے شرکت کی جن میں ۲۴ مرد قاریوں میں سے حامد علیزادہ نے قرائت میں پہلا نمبر حاصل کیا۔
مزروقی، محمد فخر رازی، محمد معروف حسین اور نور محمد بن علی جو کہ بترتیب برونائی،ملائیشیا، کینیڈا اور سنگاپور سے تعلق رکھتے تھے دوسرے نمبر سے پانچویں نمبر تک تھے۔
قابل ذکر ہے کہ؛ ملائیشین بین الاقوامی قرآنی مقابلے جو کہ ۵۸ بار برگزار ہونے کی وجہ سے عالم اسلام کے قدیمی اور معتبر ترین مقابلوں میں سے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ حامدہ علیزادہ کی اس دورہ میں کامیابی کے ساتھ اب تک ان مقابلوں کی ۱۱ پہلی پوزیشنز اپنے ساتھ مختص کر چکا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

nr371lk0

مشہد مقدس :زیر سایہ خورشید قافلے دنیا کے 2000مقامات کے لیے روانہ ہوگئے

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے نام مبارک سے عظیم ترین عوامی ثقافتی خدمت …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *