دوشنبه , سپتامبر 24 2018
مرکزی صفحہ / نجفِ اشرف / حرمِ مقدس امامِ علی (ع)۔ / نجف:ماہ رمضان اور قرآنی جوان کے عنوان سے قرآنی دروس کا انعقاد
5a4tf0k

نجف:ماہ رمضان اور قرآنی جوان کے عنوان سے قرآنی دروس کا انعقاد

حرم امیر المومنین (ع) کے زیر انتظام قائم دارالقرآن الکریم جو سیکشن امور دینیہ کے ماتحت ہے نے ماہ رمضان اور قرآنی جوان کے عنوان سے قرآنی دروس کا اہتمام کیا ہے ۔

سید حیدر یاسری نے حرم کی میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلاب کو نجف اور اس کے مضافات سے حرم تک لانے کے لئے پانچ گاڑیاں مخصوص کی گئی ہے جس کے ذریعہ 200طلاب کو روزانہ پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے،
جبکہ انہیں دارالقرآن میں ہی افطار کروایا جاتا ہے ،
انہوں نے مزید بتایا کہ حفظ کے پروگرام میں سو طلاب شرکت کرتے ہیں جبکہ ترتیل کے ضمن میں تیس طلاب اور اسی طرح قرآت قران کے لئے ستر طالب علم حاضر ہوتے ہیں ۔
جبکہ اس دارلقرآن کی جانب سے نجف اشرف شہر کے مختلف مقامات پر تقریبا ساٹھ جگہوں پر تعلیم قرآن اور قرآنی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے

یہ بھی ملاحظہ ہو

ll

حضرت علیؑ جیسے عظیم شخص کے مزار پر آئے ہیں جن کی حکمت اور آواز نے تمام انسانوں کومتاثر کیا :یورپین وفد

عراق میں یورپئن یونین کے نئے متعین سفیر رامین بلیکو نے ہسپانوی سفیر کے ہمراہ …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *