چهار شنبه , ژوئن 20 2018
مرکزی صفحہ / کربلاء معلیٰ / حرمِ مقدس امامِ حُسین (ع)۔ / مابین الحرمین میں نماز عید الاضحی کا روح پرور اجتماع
5827-33a37fec5af097a4432c0d

مابین الحرمین میں نماز عید الاضحی کا روح پرور اجتماع

عید تو ہر جگہ منائی جاتی ہے لیکن جو سرور اور مسرت سید الشھدا امام حسین علیہ السلام کے جوار میں منانے کا ہے وہ کسی اور جگہ میسر نہیں ہو سکتا، مفضل بن عمر سے روایت ہے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے مجھ سے فرمایا:
’’جب روز قیامت ہو گا تو چار دن اس طرح اللہ کی بارگاہ میں پیش ہونگے جس طرح ایک دلہن کو پیش کیا جاتا ہے اور وہ چار دن عید الفطر، عید الاضحی، جمعۃ المبارک اور عید غدیر ہیں‘‘۔
حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے جوار میں زائرین کرام جب عید مناتے ہیں تو ان کی خوشی کو الفاظ میں بیان کرنا اور پیش کرنا ناممکن ہے….

عراق میں آج بروز ہفتہ (10ذي الحجّة 1438هـ) بمطابق (02ستمبر 2017 ء) کو عید الاضحیٰ نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

عراق میں نماز عید کی ادائیگی کے لیے ایک بہت بڑی تعداد نے کربلا کے مقدس روضوں کا رخ کیا کہ جہاں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک اور مابین الحرمین میں نماز عید کے متعدد اجتماعات دیکھنے میں آئے اس مقدس سر زمین پہ نماز عید ادا کرنے کے خواہش مند افراد کی کثرت اور مسلسل آمد کی وجہ سے مقدس روضوں میں متعدد بار نمازعید پڑھائی گئی۔

مومنین نے اس موقع پہ پوری دنیا اور خاص طور پر عراق میں امن و امان اور امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق کی دعائیں مانگیں اور خدا سے دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکار سیکورٹی فورسز اور عسکری رضاکاروں کی فتح و نصرت کی دعائیں کیں۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

881eb18f5d1b827620b16afb5ea789f7

یتیم بچوں کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی الفضل فاؤنڈیشن کے ذریعے خدمات

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام جن امور کو سب سے زیادہ ترجیحی بنیادوں پر …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *