چهار شنبه , اکتبر 17 2018
مرکزی صفحہ / مشہد و قُمِ مقدس / حرمِ مقدس امام موسیٰ رضا (ع)۔ / امام رضا(ع) اسٹیڈیم میں سرکاری طور پر پہلا میچ ۲۵ شھریور کو منعقد کیا جائے گا۔
5879-927a502bbe8a6aaa5f678f

امام رضا(ع) اسٹیڈیم میں سرکاری طور پر پہلا میچ ۲۵ شھریور کو منعقد کیا جائے گا۔

آستان قدس رضوی کے ورزشی ادارے نے امام رضا(ع) اسٹیڈیم میں سرکاری سطح پر پہلے کھیل کو رواں سال میں ۲۵ شھروریور کو منعقد کرنے کے بارے میں بتایا۔
محسن ھاشمی جواھری نے آستان نیوز کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے امام رضا(ع) اسٹیڈیم میں فٹ بال میچ کو منعقد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آستان قدس رضوی کے ورزشی ادارے کی پہلی ترجیح اس اسٹیڈیم کا افتتاح قومی ٹیم کے ایک مقابلے کے ساتھ تھا اگر یہ ممکن نہ ہوا تو مشھد مقدس سے وہ ٹیم جو امام رضا(ع) کے نام سے منتسب ہے اس کو انتخاب کر کے کربلا معلی کی ایک ٹیم جو امام حسین(ع) کے نام منتسب ہے ان کا آپس میں مقابلہ کرانے کا شیڈول بنایا گیا تھا۔
انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: اور جیسا کہ قومی ٹیم کا میچ منعقد کرنا میسر نہ ہو سکا تو فیصلہ یہ کیا گیا کہ مشھد اور کربلا سے ایک ایک ٹیم منتخب کر کے جو کہ سیاہ جامگان اور پدیدہ کے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ایک دوستانہ میچ یہاں پر منعقد کیا جائے ۔
ان کا مزید یہ کہنا تھا : اس میچ کو۲۵ شھریور ماہ شام ۸ بجے مختلف افراد کی موجودگی میں امام رضا(ع) اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا اور امید کرتے ہیں کہ دونوں ٹیموں کی جانب سے اچھے انداز میں کھیلا جائے۔
آستان قدس رضوی کے ورزشی ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر نے امام رضا (ع) اسٹیڈیم میں حاضر ہونے والوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا: شیڈول کے مطابق ملکی اور صوبائی سرکاری عہدیداروں کو  امام رضا(ع) اسٹیڈیم میں آنے کی دعوت دی جائے گی اور اسی طرح معاشرے کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد بھی امام رضا(ع) اسٹیڈیم میں حاضر ہو سکتے ہیں۔
ھاشمی جواھری نے کہا: انشاء اللہ جوانوں کی ورزش کے صوبائی فیڈرل بورڈ ،صوبائی فوٹبال کی ھیئت اور مشھد شہر کی بلدیہ کی مدد سے ایسے اسٹیڈیم میں جو امام رضا(ع) کے نام سے منتسب ہے اہم کام انجام دے سکیں اور حضرت رضا(ع) کے شہر کی عزت وآبرو کا سبب بن سکیں۔
کہا گیا ہے ، امام رضا(ع) جدید اسٹیڈیم  ایران کا پہلا چھت والا اسٹڈیم ہے اور دنیا کے مجہز ترین اور پیشرفتہ ترین اسٹیڈیمز میں سے ہے ۔اس اسٹیڈیم میں موجود امکانات فیفا اسٹینڈرڈ کے مطابق ہیں اور ایک چمن والی اچھی زمین رکھنے کے ساتھ ۱۰ ورزشی پیشرفتہ ہالز،پارکینگ اور دوسرے ثقافتی اور رفاھی امکانات سے لیس ہے جیسے امفی تأتر، سمینار ہال، کھانے کا ہال اور ۔ ۔ ۔ وغیرہ ۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

nr371lk0

مشہد مقدس :زیر سایہ خورشید قافلے دنیا کے 2000مقامات کے لیے روانہ ہوگئے

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے نام مبارک سے عظیم ترین عوامی ثقافتی خدمت …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *