چهار شنبه , ژوئن 20 2018
مرکزی صفحہ / مشہد و قُمِ مقدس / حرمِ مقدس امام موسیٰ رضا (ع)۔ / پاکستانی زائرین اربعین کرنے کربلا جائے گے، گزر ایران سے ہوگا، حرم امام رضا کے خصوصی احکامات
Untitled-1

پاکستانی زائرین اربعین کرنے کربلا جائے گے، گزر ایران سے ہوگا، حرم امام رضا کے خصوصی احکامات

ر سال ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی زائرین عراق اور ایران میں آئمہ معصومین علیہم السلام کے حرموں کی زیارات کے لئے کوئٹہ کے راستے سے ہوتے صوبہ سیستان و بلوچستان سے ایران میں داخل ہوتے ہیں۔
پاکستان کے تمام صوبوں پنجاب،سندھ، سرحد اور بلوچستان سے جو افراد بھی حضرت رضا علیہ السلام اور عراق میں عتبات مقدسہ کی زیارت کے لئے مشرف ہونا چاہتے ہیں وہ میرجاوہ بارڈر سے داخل ہو کر ایران اور عراق کا سفر کرتے ہیں۔
حکومت سے ضروری اجازت لینے اور مناسب صحت، رہائش اور فلاحی سہولیات میں کمی کی وجہ سے پاکستانی زائرین کے لئے سفر کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں؛ اس لئے آستان قدس رضوی کا امداد مستضعفان والا پچھلے سال سے پاکستانی زائرین کے لئے خصوصی خدمات فراہم کر رہا ہے اور صوبہ سیستان و بلوچستان میں آستان قدس رضوی کی نمائندگی میں دفاتر ان زائرین کو خدمات فراہم کرتے ہیں۔
پچھلے سال محرم الحرام کے پہلے عشرے اور چہلم امام حسین(ع) کے دنوں میں حضرت امام رضا علیہ السلام اور حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے 37 ہزار824پاکستانی زائرین  430 بسوں کے ساتھ ایران میں داخل ہوئے اور 36 ہزار 126 افراد 416 بسوں کے ساتھ اس بارڈر سے واپس اپنے ملک تشریف لے گئے ان دنوں میں آستان قدس رضوی کی طرف سے مختلف خدمات من جملہ غذا، صفائی ستھرائی اور فلاحی سہولیات ان زائرین کے لئے فراہم کی گئیں۔
پاکستانی زائرین کو یہ خدمات فراہم کرنے کے علاوہ ، ایک زائر سرا امام رضا علیہ السلام جو کہ ادارہ اوقاف اور خیراتی امور سے وابستہ ہے اور زاھدان شہر کی ابتدا میں واقع ہے 30 سالوں سے غیرملکی بالخصوص پاکستانی زائرین کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہا ہے ۔
ایک مجھّزریسٹورنٹ کی تعمیر
آستان قدس رضوی کے ادارہ امداد مستضعفان کے معاون نے ہمارے رپورٹر سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ایک ریسٹورنٹ جو کہ شہر زاھدان میں تعمیرہو رہا ہے اور ایک ٹائم پر پانچ ہزار تازہ غذا فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مصطفی خاکسار قھرودی نے بتایا کہ امام رضا(ع) ریسٹورنٹ۳۵۰ میلین ریال سے زیادہ پیسوں سے زائر سرای امام رضا علیہ السلام میں تعمیر کیا جا رہا ہے، ان کا مزید یہ کہنا تھا: آستان قدس رضوی نے پاکستانی زائرین کی میزبانی کے لئے سبقت لی ہے اور سب سے پہلے اس سلسلے میں قدم بڑھایا ہے تاکہ اس سے دوسری تنظیموں اور افراد بھی شوق پیدا ہو اور اس عظیم فرصت کو ہاتھ سے نہ جانے دیں اور اہلبیت عصمت وطہارت علیہ السلام کے محبّوں اور عاشقوں کی خلوص کے ساتھ میزبانی کے فرائض سر انجام دیں۔
انہوں نے بتایا کہ غذا کے تمام اوقات میں پاکستانی زائرین کو جو اسلامی جمہوریہ ایران میں داخل ہوں گے یا ان دنوں میں واپس اپنے ملک تشریف لے جائیں گے تازہ غذا فراہم کی جائے گی، ان کا کہنا تھا: آستان قدس رضوی کا پاکستانی زائرین کو خدمات فراہم کرنے کی وجہ سے بہت سارے افراد جن میں شیعہ بھی ہیں اور اہل سنت سے بھی تعلق رکھنے والے ہیں اپنی اپنی استطاعت کے مطابق زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے لئے میدان میں آرہے ہیں۔
پاکستانی زائرین کو خدمات فراہم کرنے میں نہ بھلا دینے والا کردار
خاکسار نے بتایا کہ پچھلے سال آستان قدس رضوی نے موکب امام خمینی(رہ) اور موکب امام رضا علیہ السلام میں  پاکستانی زائرین کی میزبانی میں نہ بھلا دینے والا کردار ادا کیا، ان کا کہنا تھا: آستان قدس رضوی کے محترم متولی کے حکم کے مطابق ایک خدماتی اور فلاحی زائر سرا کی تعمیر کا کام میر جاوہ بارڈر پر شروع ہو چکا ہے۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ امداد مستضعفان کے معاون کے کہنے کے مطابق، پاکستانی زائرین خطے میں وھابیت اور تکفیری ٹولوں کی جانب سے خطرات کے باوجود سفر کی مشکلات کو برداشت کرتے ہوئے عشق و محبت کے ساتھ امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر ہونے والے عظیم پیدل مارچ میں شرکت کے لئے تشریف لے جاتے ہیں اور عتبات مقدسہ کی زیارات سے مشرف ہو کر حضرت رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے مشہد مقدس تشریف لاتے ہیں۔
آخر میں خاکسار نے زائر سرای امام رضا علیہ السلام میں زائرین کے رفاہ اورقیام و طعام میں وسعت دینے کے بارے میں اشارے کرتے ہوئے کہا: یہ زائر سرا جس میں چند ہال اور 40 کمرے موجود ہیں جن میں تین ہزار زائرین کے قیام کی گنجائش ہے اور قیام کے دوران زائرین کو فلاحی اور ثقافتی اور۔ ۔ ۔ وغیرہ خدمات فراہم کی جاتی ہیں اور جلد ہی اس زائر سرا میں ۵ ہزار افراد کے قیام کی گنجائش ہو گی۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

aaa

پاکستانی قومی اسمبلی کے نمائندوں کا ایک وفد حرم امام رضا میں زیارت کے لئے حاضر ہوا

پاکستان کی پارلیمنٹ کے چند ایک اراکین کا ایک وفد حرم امام رضا(ع) میں زیارت …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *