سه شنبه , دسامبر 11 2018
تازہ ترین
مرکزی صفحہ / کربلاء معلیٰ / حرمِ مقدس امامِ حُسین (ع)۔ / مٹی کے طوفان اور موسم کی شدت کی توقع سے بڑھ کر عشقِ حسینی کا طوفان طاقتور نکلا
59f9a438c994f6

مٹی کے طوفان اور موسم کی شدت کی توقع سے بڑھ کر عشقِ حسینی کا طوفان طاقتور نکلا

گزشتہ چند دن سے عراق کے جنوبی اور وسطی علاقوں کو مٹی کے شدید طوفان اور شدید موسم نے گھیر رکھا ہے اور اسی موسم میں اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے کئی ملین افراد پیدل کربلا کی جانب جا رہے ہیں یہ طوفان شاید یہ سمجھتا تھا کہ اس کی شدت و طاقت عشقِ حسینی کے طوفان سے بڑھ کر ہے لیکن کربلا کی جانب پیدل بڑھتے ہوئے زائرین اور ان کی خدمت میں مشغول اہل مواکب نے عملی طور پر ثابت کر دیا کہ عشق حسینی کا طوفان ہر سونامی سے ٹکرانے اور اپنی منزل تک بغیر کسی توقف کے بڑھنے کی طاقت رکھتا ہے اس شدید طوفان کے باوجود نہ تو زائرین کے سفر پر کوئی فرق پڑا اور نہ ہی اس سے اہل مواکب کی بہترین خدمات میں کوئی کمی آئی۔

کربلا کی جانب جانے والے تمام راستے اس شدید موسم میں بھی زائرین سے بھرے ہوئے ہیں اور اہل مواکب دن رات انھیں ہر طرح کی سروس فراہم کر
رہے ہیں۔

بیشک امام حسین(ع) کی محبت ایک آگ ہے جو ہر باضمیر انسان کے دل میں روشن ہے دنیا کی کوئی طاقت اس کی حرارت کو کم نہیں کر سکتی بلکہ ہر مخالف ہوا اس کی شدت میں اضافہ کر دیتی ہے

یہ بھی ملاحظہ ہو

99a865400755cfaee2f15b313c874bd1

اقوام متحدہ کے ہیڈکواٹر میں کربلا کے مقدس روضوں کے بغیر یہ کامیاب اور تاریخی کانفرنس ممکن نہ تھی

یو یارک میں خوئی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر شیخ فاضل السہلانی نے الکفیل انٹر نیشنل نیٹ …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *