چهار شنبه , ژانویه 17 2018
مرکزی صفحہ / کربلاء معلیٰ / حرمِ مقدس امامِ حُسین (ع)۔ / سرداب باب الراس امام حسین علیہ السلام کی تعمیر
5a23f35793db43

سرداب باب الراس امام حسین علیہ السلام کی تعمیر

حرم مقدس حسینی کے شعبہ انجئنیرنگ کی سربراہی میں سرداب حجت اور سرداب شہداء کی تکمیل کے بعد باب راس کی جانب سے تعمیر کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔

انجئنیر علی الخفاجی نے تفاصیل بتاتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی منصوبہ کے پہلے مرحلہ کو مکمل کرلیا ہے مکمل کردہ اعمال میں سنگ مرمر کی کھدائی کے بعد نیچے موجود کنکریٹ کی کھدائی مکمل کی گئی ہے اور منصوبہ کے دوسرے مرحلے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جس میں 15 میٹر گہری کھدائی کی جائے گی اور کنکریٹ کی جانبی دیواریں تعمیر کی جائیں گی جبکہ 7 میٹر زیر زمین سرداب کی گہرائی کی جائے گی جس کے لئے مکمل 850 مربع میٹر کی مساحت پر کام کیا جارہا ہے جس میں تعمیر کے ساتھ ساتھ برقی، ابتدائی طبی امداد اور کامیرات بھی نصب کئے جائیں گے۔

سرداب کی تکمیل کے بعد تقریبا 4000 زائرین کے قریب مساحت متوفر ہوگی جوکہ بیک وقت زائرین کے استقبال کی تعداد میں ایک مثبت قدم ہے

یہ بھی ملاحظہ ہو

5a50c17833a582

جناب سید حبیب بن ابراہیم مجاب(ع) کے مزار کی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے تعمیر

عراق کے شہر دیوانیہ کے نواحی علاقے طلیعۃ میں واقع جناب سید حبیب بن ابراہیم …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *