چهار شنبه , اکتبر 17 2018
مرکزی صفحہ / مشہد و قُمِ مقدس / حرمِ مقدس امام موسیٰ رضا (ع)۔ / رانس یونیورسٹی کے پروفیسر: میں نے آج تک جتنی عمارتیں دیکھیں حرم مطہر رضوی ان سب سے خوبصورت ہے
1111

رانس یونیورسٹی کے پروفیسر: میں نے آج تک جتنی عمارتیں دیکھیں حرم مطہر رضوی ان سب سے خوبصورت ہے

فرانس یونیورسٹی کے پروفیسرنے کہا:میں نے آج تک جتنی عمارتیں دیکھیں  ہیں حرم مطہر رضوی ان سب سے خوبصورت ہے۔
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، فرانس و اسلونی اور پاکستان سے کچھ استاتذہ ایک علمی میٹنگ میں شرکت کے لیے مشہد مقدس تشریف لائے اور حرم مطہررضوی میں حاضر ہوئے اور آستان قدس رضوی کے مرکزی میوزیم اور فرش میوزیم وغیرہ کا دیدار کیا۔
پروفیسر کریستین دونی نے اس بیان کے ساتھ کہ میں نے پہلی مرتبہ ایران کا سفر کیا ہے ، کہا: مشہد بہت خوبصورت شہر ہے اور میں بہت خوشحال ہوں کہ اس علمی میٹنگ کے بہانے اس خوبصورت شہر میں حاضر ہوا ہوں۔
انہوں نے آستان قدس رضوی کے میوزیمز کے دیدار کے دوران کہا: آثار قدیمہ میوزیم میرے لیے بہت زیادہ پرکشش تھا اور اسی طرح آستان قدس رضوی  کےفرش میوزیم میں موجود فرش کہ جو بہت قدیمی اور بہت عمدہ کیفیت کے بنے ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر محمد ندیم اس گروہ کے ایک ممبر ہیں انہوں نے حرم مطہررضوی کی زیارت سے مشرف ہوتے وقت کہا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا روضہ منورہ بہت خوبصورت ، بہت باعظمت اور پرکشش ہے۔
انہوں نے اس مقدس مقام پر حاضری سے خوشحال ہوتے ہوئے کہا: میں نے پہلی مرتبہ مشہد مقدس کا سفر کیا ہے میرے لیے یہ سیمنار بہانہ ہو ا کہ حضرت  امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوگیا۔
پاکستان یونیورسٹی کے پروفیسر نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ پاکستان میں بہت سی مساجد موجود ہیں خصوصا اسلام آباد شہر میں بہت زیادہ ہیں ، کہا: حرم مطہر رضوی ان مساجد کے مقابل بہت زیادہ خوبصورت  وبزرگ و پر کشش ہے۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

nr371lk0

مشہد مقدس :زیر سایہ خورشید قافلے دنیا کے 2000مقامات کے لیے روانہ ہوگئے

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے نام مبارک سے عظیم ترین عوامی ثقافتی خدمت …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *