شنبه , می 25 2019
تازہ ترین
مرکزی صفحہ / کربلاء معلیٰ / حرمِ مقدس امامِ حُسین (ع)۔ / عباس عسکری یونٹ نے بصرہ کے صحرائی علاقوں میں بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کا کام شروع کر دیا ہے
5a92a7b54c7bf2

عباس عسکری یونٹ نے بصرہ کے صحرائی علاقوں میں بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کا کام شروع کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی اور اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے علامہ سید احمد صافی کے حکم پر عباس عسکری یونٹ نے بصرہ کے صحرائی علاقوں اور ہائی وے کے اطراف میں بارودی سرنگوں اور جنگ کے دوران استعمال ہونے والے اسلحہ کی باقیات کو صاف کرنے کا کام شروع کر دیا ہے اوراس کام کے لئے جدید ترین آلات کو استعمال کیا جا رہا ہے کہ جن میں(scanjack) نامی جدید مشین بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ بعثی دور حکومت اور اس کے بعد ہونے والی جنگوں کے دوران بصرہ کے صحرائی علاقے میدان جنگ بنے رہے اور وہاں بڑی مقدار میں غیر استعمال شدہ اسلحہ اور بارود کی موجودگی کی وجہ سے اہل علاقہ کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور بارودی سرنگوں کے پھٹنے کی وجہ سے جانی و مالی نقصانات بھی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

99659b8eb49be5a8cc07cc8404c21353

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی لائبریری:ٹیکنالوجی کے جدید ترین سسٹم RDA سے منسلک

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دار المخطوطات کا شمار عرب دنیا …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *