سه شنبه , دسامبر 11 2018
تازہ ترین
مرکزی صفحہ / مشہد و قُمِ مقدس / حرمِ مقدس امام موسیٰ رضا (ع)۔ / حضرت امام علی رضاعلیہ السلام کے روضہ منورہ میں مشہدی خواتین نے پھول برسائے
7007-88ab339912dad21d2f3622

حضرت امام علی رضاعلیہ السلام کے روضہ منورہ میں مشہدی خواتین نے پھول برسائے

ضرت معصومہ قم کریمہ اہل بیت  علیہا السلام کی ولادت باسعادت کے روز؛حضرت امام علی رضاعلیہ السلام کے روضہ منورہ میں مشہدی لڑکیوں  اور خواتین نے پھول برسائے۔
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق،  حضرت معصومہ قم کریمہ اہل بیت  علیہا السلام کی ولادت باسعادت کے ساتھ اورعشرہ‏‏ کرامت کے جشنوں آغاز میں مشہد مقدس کی لڑکیاں اپنے ہاتھوں میں پھولوں کے گلدستہ لیے ہوئے میدان شہدا میں اجتماع کیا اور سب نے  ایک ساتھ پیدل حرم مطہر رضوی کی جانب ریلی نکالی ۔
اس پروگرام میں شعراء وذاکرین اہل بیت علیہم السام نے شعر خوانی و منقبت خوانی کی اور مشہدی لڑکیاں  اپنے ہاتھوں میں پھولوں کے گلدستہ لیے ہوئے حرم مطہررضوی میں وارد ہوئیں اور حضرت معصومہ  علیہا السلام کی ولادت پر ان کے برادر عزیز کی خدمت میں مبارکباد پیش کی۔
اس عظیم  پروگرام میں موجودہ مومنین  حر م مطہر رضوی میں حاضر ہوکر  امام خمینی ہال میں جمع ہوئے اور حرم رضوی کے خصوصی پروگرام میں شرکت کی۔
قابل ذکر ہے کہ یہ اجتماع صبح 30/8 میدان شہدا میں شروع ہوا اور حجۃ الاسلام لقمانی کی “سیرت رضوی کی روش زندگی”  کے موضوع  پر تقریرکے بعد حرم کی طرف روانہ ہوئے اس پروگرام کے اختتام پر خواتین کی جانب سے کریمہ اہل بیت علیہا السلام سے  میثاق نامہ  کی  قرائت کی گئي۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

nr371lk0

مشہد مقدس :زیر سایہ خورشید قافلے دنیا کے 2000مقامات کے لیے روانہ ہوگئے

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے نام مبارک سے عظیم ترین عوامی ثقافتی خدمت …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *