چهار شنبه , سپتامبر 26 2018
مرکزی صفحہ / مشہد و قُمِ مقدس / حرمِ مقدس امام موسیٰ رضا (ع)۔ / حرم امام رضا نے 8000 جوان لڑکیوں کو عشرہ کرامت میں جہیز عطا کیا
20180718053034144720

حرم امام رضا نے 8000 جوان لڑکیوں کو عشرہ کرامت میں جہیز عطا کیا

آستان قدس رضوی کے غریبوں کی مدد کے ادارے کے سربراہ نے غریب و ضرورتمند 8000 جوان لڑکیوں کو عشرہ کرامت میں جہیز عطا کرنے کی خبر دی۔
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مصطفی خاکسار قہرودی نے اس خبر کے اعلان کے ساتھ کہا:آستان قدس رضو‏‏ي  نے انقلاب اسلامی فورس اورامداد امام خمینی کمٹی کے تعاون سے 8 ہزار غریب و ضرورتمند جوان لڑکیوں کے لیے شادی کے موقع پر جہیز ہدیہ کیا ۔
انہوں نے فرج، گیس چولھا، واشنگ مشین، قالین، پنکہ اور دیگر ضرورت کے سامان کو جہیز میں شمار کیا  اور کہا: اس جہیز میں ہماری کوشش رہی ہے کہ تمام سامان ایرانی ہو، تاکہ قومی پیداوار کی رعایت ہو اور عشرہ کرامت کے موقع پر ان جوانوں کی زندگی میں تبدیلی آئے۔
آستان قدس رضوی کے غریبوں کی مدد کے ادارے کے سربراہ نے  ملک 14 کے  صوبوں ، سیستان و بلوچستان، کرمان، کرمانشاہ، ایلام، ہرمزگان، خوزستان، آذربائیجان شرقی، آذربائیجان غربی، قم، اصفہان، خراسان رضوی، خراسان شمالی اور خراسان جنوبی کوشمار کیا کہ جن کے جوان شوہر اور بیوی کو یہ جہیز کا سامان عطا کیا گیا ہے۔
انہوں نے ان جوان جوڑوں کو جہیز ہدیہ کرنے کے لیے انتخاب کے سلسلے میں کہا: یہ جوان مختلف ادارہ ذریعہ جیسے امام خمینی امداد کمیٹی اور آستان قدس رضوی کی ملک تمام صوبوں میں نمائندگی دفاتر میں مراجعہ کےذریعہ  منتخب ہوئے ہیں۔
2147 غریب و ضرورتمند افراد کی جہیز خریدنے کے لیے مالی مدد
خاکسار نے اسی طرح 2147 افراد جوان ضرورتمند جوڑوں کو جہیز خرید نے کے لیے عشرہ کرامت میں کچھ مقدار میں نقد رقم بھی عطا کرنے کی خبر دی اور کہا: 8 ہزار افراد کوان ایام میں کامل جہیز دینے کے  علاوہ  2147 غریب و ضرورتمند افراد کو جہیز خریدنے کےلیے نقد رقم بھی عطا کی جائے گی۔
آستان قدس رضوی کے غریبوں کی مدد کرنے والے ادارے کے سربراہ نے اس بیان کے ساتھ کہ یہ جہیز خرید نے کےلیے مالی مدد ملک کے 18 ممالک کے جوانوں کو دی گئی ہے ، کہا: ملک کے 18 صوبے جیسے اردبیل، زنجان، بوشہر، فارس، مرکزی، چہار محال بختیاری، گلستان، ہمدان، البرز، کھگیلویہ و بویراحمد، مازندران، گیلان، تہران، ہمدان، قزوین، یزد، سمنان اور خراسان شمالی کے جوان ان مالی امداد میں شامل ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

sssss

رضوی ہسپتال میں دماغ میں الکٹریکی جھٹکوں کے سلسلے میں مڈیکل انجینیرنگ کی جدید ترین پیش رفت

حضرت امام علی رضا علیہ السلام یونیورسٹی کے میڈیکل انجینیرنگ کی علمی انجمن کے ذریعہ …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *