چهار شنبه , سپتامبر 26 2018
مرکزی صفحہ / مشہد و قُمِ مقدس / حرمِ مقدس امام موسیٰ رضا (ع)۔ / مشہد مقدس :زیر سایہ خورشید قافلے دنیا کے 2000مقامات کے لیے روانہ ہوگئے
nr371lk0

مشہد مقدس :زیر سایہ خورشید قافلے دنیا کے 2000مقامات کے لیے روانہ ہوگئے

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے نام مبارک سے عظیم ترین عوامی ثقافتی خدمت کا  بعنوان”زیر سایہ خورشید ” عشرہ کرامت کے ساتھ آغاز ہوا۔
آستان نیوز کی رپورٹ کےمطابق ،1439 ہجری کا عشرہ کرامت آگیا اور شیعوں و محبین اہل بیت علیہم السلام کے گیارہ دنوں کے جشنوں کا آغاز ہوگیا ، ان جشنوں کا  حضرت فاطمہ معصومہ قم علیہا السلام کی ولادت سے آغاز اور حضرت امام علی رضاعلیہ السلام کی ولادت باسعادت پر اختتام ہوتا ہے ۔
اس سال بھی مسلسل گیارہ سال سے “زیر سایہ خورشید ” معنوی قافلے پورےملک  کے تمام شہروں اور دیہاتوں اور پوری دنیا کے مختلف ممالک میں روانہ ہورہے ہیں تاکہ حرم رضوی کی خوشبو کو چاہنے والوں کے لیے یادگارلے جائیں۔
یہ عوامی اور انٹرنیشنل جشن و محافل زیر سایہ خورشید گیارہواں سال ہے کہ مسلسل جاری ہیں یہ قافلے اس سال بھی 30 پرسینٹ اضافہ کے ساتھ جارہے ہیں کہ جن کی تعداد 80 ہے ان میں خادم حرم رضوی ،ثقافتی شخصیتیں، مبلغین و ذاکرین ایران کے مختلف شہروں اور دنیا کے متعدد ممالک میں پہنچ رہے ہیں۔
زیرسایہ خورشید قافلے دنیا کے 2000ہزار مقامات پر جشن منائیں گے کہ جن میں دو ہزار انجمنیں اور 20 ہزار افراداس جشنوں کی  میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔
ان  محافل میں دنیا بھر میں 9 ہزار ثقافتی پروگرام اور 30 لاکھ تبرکات و ثقافتی پروڈیکسز تقسیم کیے جائیں گے ۔
زیر سایہ خورشید قافلوں کا مقصد صرف ایک عمومی جشن منعقد کرنا نہیں ہوتا بلکہ ہسپتالوں ، علمی مراکز وغیرہ کا دیدار بھی شامل ہوتا ہے، اسی طرح اس سال کے نام کی مناسبت سے ایرانی پیداوار اور میڈان ایران کی حمایت میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے پرچم کے زیر سایہ تمام ملکی کمپنیوں ، مارکیٹوں  وغیرہ کا بھی دیدار شامل ہے ۔
انٹرنیشنل پیمانے پر یہ قافلے ایشیا ، افریقہ، اور یورپ کے 15 ممالک میں جارہے ہیں؛  جن میں یونیورسٹیاں ،شیعہ سنی مراکز، ہسپتال ، علماء اور اہم شخصیتوں کا دیدار وغیرہ بھی پروگرام میں شامل ہے۔
اسی طرح اس سال یہ قافلے  برما  اور شام کےمظلوم مسلمانوں اور جنگ زدہ علاقوں میں بھی جائیں گے اور پہلی مرتبہ عراق کے کردستان علاقے میں بھی جشن و محفل منعقد ہوگی۔
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے نام سے سب سے بڑی ثقافتی خدمت “زیر سایہ خورشید ” کے عنوان سے عشرہ کرامت کے دنوں میں شروع ہوچکی ہے اور 80 قافلوں کی صورت میں خادمین حرم مطہر رضوی دنیا کے دو ہزارمقامات پر جشن منارہے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

sssss

رضوی ہسپتال میں دماغ میں الکٹریکی جھٹکوں کے سلسلے میں مڈیکل انجینیرنگ کی جدید ترین پیش رفت

حضرت امام علی رضا علیہ السلام یونیورسٹی کے میڈیکل انجینیرنگ کی علمی انجمن کے ذریعہ …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *