پنجشنبه , دسامبر 13 2018
تازہ ترین
مرکزی صفحہ / مشہد و قُمِ مقدس / حرمِ مقدس امام موسیٰ رضا (ع)۔ / پاکستانی زائرین کی خاطر زیارت میں آسانی پیدا کرنے کی کوشش جاری ہے، حرم امام رضا
1111

پاکستانی زائرین کی خاطر زیارت میں آسانی پیدا کرنے کی کوشش جاری ہے، حرم امام رضا

آستان قدس رضوی کے ادارہ بین اقوامی امور کے سربراہ نے اس بیان کے ساتھ کہ پاکستانی زائرین  کا ایرانی عوام کے نزدیک ایک خصوصی مقام ہے کہا: ان  کی خاطر  زیارت میں آسانی کے لیے مقدمات فراہم کیے جا رہے ہیں۔
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق سید جواد جعفری ؛ آستان قدس رضوی کے ادارہ  بین الاقوامی امور کے سربراہ نے  اس ادارے کے چندعہدے داروں کے ساتھ بعثت ہوٹل اپارٹمینٹ  میں پاکستانی زائرین قافلوں کے کچھ سالاروں کے حضور ان کے مشہد مقدس کے سفر اور حرم مطہر رضوی میں مشرف ہونے میں مشکلات کے بارے میں گفتگو اور تبادل نظر انجام دی ۔
اس دیدار میں جعفری نے زیارت کی اہمیت و عظمت کی طرف اشارہ کیا اور کہا: اہل بیت علیہم السلام کے روضوں کے زائرین خصوصا حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے زائرین محترم  خداوندعالم کے نزدیک ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔
انہوں نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کو ایک عظیم افتخار قرار دیا اور کہا: مرحوم آیت اللہ بہجت نے ایک شخص کے جواب میں کہ جب  اس سے سوال کیا کہ ایسا کون سا کام انجام دیں کہ جس سے خداوندعالم رضی و خوشنود ہوجائے ، کہا: ” خداوندعالم کے نزدیک عزیز ترین و سب سے زيادہ محترم کام حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے زائرین کی خدمت ہے”۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے سربراہ نے کہا: زائرین کی خدمت صرف سامنے اور حرم مطہر رضوی تک محدود نہیں ہے بلکہ آپ قافلہ سالار حضرات کہ جو دوردراز سے زائرین کے مشرف ہونے کے لیے امکانات و شرائط فراہم کرتے ہو یہ بھی ایک خدمت ہے اور تم لوگ سب خادم ہو اور خداوندعالم کے نزدیک ایک خاص مقام کے حامل ہو۔
جعفری نے اس بیان کے ساتھ کہ ایرانی عوام پاکستانی زائرین سے محبت کرتے ہیں اور ان کا خاص احترام کرتے ہیں کہا: مقام معظم رہبری نے پاکستانی زائرین کے بارے میں خصوصی نصیحتین فرمائی ہیں۔ انہوں  نے اپنی گفتگو میں پاکستانی عزیز زائرین کا تذکرہ کیا ہے ۔ اس بات کا مطلب یہ ہے کہ آپ عزیز زائرین کا مقام ایرانی عوام اور عہدے داروں کی نظر میں بہت زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا: ہم کو امید ہے کہ آپ قافلہ سالاروں کے تعاون سے ہم اس سفر کو  زائرین کے لیے آسان بناسکتے ہیں  اور ان کے ذہن میں ایک یاد گار زیارتی سفر میں تبدیل کرسکتے ہیں۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے سربراہ نے غیر ایرانی زائرین خصوصا پاکستانی زائرین کے لیے آستان قدس رضوی کی جانب سے بعض خدمات کی طرف اشارہ کیا  اور کہا:پاکستانی  زائرین کے قافلے کے تعارف کےبعد یہ قافلہ آستان قدس رضوی کا تین دن تک  مہمان رہے گا کہ جس میں ان کو تینوں ٹائم تازے کھانے سے نوازا جائے گا ۔ اور اسی طرح طے شدہ پروگرام کے تحت ان زائرین کو ایک ٹائم کا کھانا حضرت اما م علی رضا علیہ السلام کے دسترخوان سے بھی دیا جائے گا ۔
اس پروگرام کے آخر میں پاکستانی قافلہ سالاروں نے آستان قدس رضوی کے عہدے داروں کا شکریہ  ادا کیا اور خصوصا حرم مطہر رضوی کے کوثر ہال میں اردو زبان پروگراموں کی قدردانی کی اور شکریہ ادا کیا ۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

20180718053034144720

حرم امام رضا نے 8000 جوان لڑکیوں کو عشرہ کرامت میں جہیز عطا کیا

آستان قدس رضوی کے غریبوں کی مدد کے ادارے کے سربراہ نے غریب و ضرورتمند …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *