دوشنبه , نوامبر 19 2018
تازہ ترین
مرکزی صفحہ / مشہد و قُمِ مقدس / حرمِ مقدس امام موسیٰ رضا (ع)۔ / رضوی رضا کار خادمین میرجاوہ سرحد پر پاکستانی زائرین کی خدمت انجام دیتے ہیں
AndroidOnlineNewsImage

رضوی رضا کار خادمین میرجاوہ سرحد پر پاکستانی زائرین کی خدمت انجام دیتے ہیں

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں آستان قدس رضوی کے نمائندگی آفس کے سربراہ نے  رضوی رضا کار خادمین کے میرجاوہ سرحد پر پاکستانی زائرین کی خدمت انجام دینے کی خبردی ۔
آستان نیوز کے خبرنگار کی رپورٹ کے مطابق ، خداداد خدایارایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں آستان قدس رضوی کے نمائندگی آفس کے سربراہ نے “ماہ صفر کے آخری عشرے میں غیرایرانی زائرین کی خصوصی خدمات اور پروگرام کے لیے میٹنگ” میں کہ جو آج صبح آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی امور سینٹر میں منعقد تھی ، غیرایرانی کی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:اربعین حسینی کی مناسبت سے بہت زیادہ زائرین پاکستان وہندوستان اور افغانستان وغیرہ ممالک سے میرجاوہ سرحد سے ایران میں وارد ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا: آستان قدس رضوی نے ان زائرین کی خدمت کے لیے میرجاوہ سرحد پرکرامت فاؤنڈیشن  کے تعاون سے  کیمپ لگا رکھے ہیں۔
خدایار نے اس بیان کے ساتھ کہ پاکستانی زائرین کے لیے یہ دوسری قیامگاہ زاہدان میں واقع حضرت امام علی رضا علیہ السلام زائر سرا سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ، کہا: یہ زائرسرا اس صوبہ کی ادارہ اوقاف کے زیر نظر ہے لیکن آستان قدس رضوی نے دو سال پہلے اس جگہ پر رضوی رضا کار خادم کے آفس کا افتتاح کرکے زائرین کے لیے بہت ہی عظیم خدمات کا  بیڑا اٹھا یا ہے کہ جس میں کھانا ، پانی اور دیگر مذہبی پروگرام منعقد ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا: ہمارا اہم ترین مقصد اس سال غیرایرانی زائرین  کی کیفیت و کمیت  میں تقویت دینا ہے خصوصا ان کے  اپنے اپنے وطن واپس ہوتے ہوئے اس لیے کہ وطن واپسی میں بہت ‎سے سرکاری و غیرسرکاری اداروں کی خدمات کم ہوجاتی ہیں۔
آستان قدس رضوی کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں نمائندگی آفس کے سربراہ نے اس بیان کے ساتھ کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے اس علاقہ سے زائرین کے قافلے پاپیادہ مشہد مقدس مشرف ہوتے ہیں ، کہا: گذشتہ سال ان زائرین کو قافلوں کی کثرت اور اژدہام کی وجہ سے بہت زیادہ کھانے پینے اور قیام میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
خدایار نے مزید کہا: صوبہ سیستان و بلوچستان محروم و کمزور علاقہ شمار ہوتا ہے لہذا ہم کو امید ہے کہ آستان قدس رضوی کے جانب سے مناسب بجٹ اس علاقہ کے زائرین کے لیے مد نظر رکھا جائے گا۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

20180718053034144720

حرم امام رضا نے 8000 جوان لڑکیوں کو عشرہ کرامت میں جہیز عطا کیا

آستان قدس رضوی کے غریبوں کی مدد کے ادارے کے سربراہ نے غریب و ضرورتمند …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *