چهار شنبه , اکتبر 17 2018
مرکزی صفحہ / کربلاء معلیٰ / حرمِ مقدس امامِ حُسین (ع)۔ / علمدارِ امام حسین(ع) کا مہمان خانہ عَلَم کی پرچم کشائی کے بعد پیدل آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے کھول دیا گیا ہے
7daf9114cbc508a03b659a26c17cded6

علمدارِ امام حسین(ع) کا مہمان خانہ عَلَم کی پرچم کشائی کے بعد پیدل آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے کھول دیا گیا ہے

نجف کربلا روڈ پر واقع روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مہمان خانہ کو پیدل آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے کھول دیا گیا ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی(30 محرم الحرام 1440هـ بمطابق 10اکتوبر 2018ء کو نجف کربلا روڈ پر واقع روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مضیف (مہمان خانہ) کو اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر پیدل آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے کھولنے کے پہلے دن علمدارِ وفا حضرت عباس علیہ السلام کے علم کی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام، اداری سربراہان اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس افتتاحی تقریب کا آغازمسلم عقيل الشبكي نے تلاوت قرآن محید سے کیا اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے سیکشن کی طرف سے علامہ سید عدنان موسوی نے خطاب کیا اور زائرین کی خدمت کی فضیلت کے حوالے سے گفتگو کی ۔
علامہ موسوی کے خطاب کے بعد معروف نوحہ خواں جنابحميد الطويرجاوي نے اسیران کربلا کی شام سے کربلا واپسی کا ذکر کیا اور اس کے بعدایک حزین دھن کے ساتھ علم کی پرچم کشائی کی گئی۔
مضیف حضرت عباس علیہ السلام میں بلند کیا جانے والا یہ علم زمین سے 40 میٹر بلند ہے جبکہ اس علم کی لمبائی 17 میٹر ہے اور چوڑائی 13 میٹر ہے اور اس کے اوپر (السلام عليك يا حامل لواء الحسين عليه السلام)سرخ رنگ میں لکھا ہوا ہے۔

اتنی بلندی پر اور اتنے بڑے علم کو اس مضیف (مہمان خانہ) میں لہرانے کا مقصد نجف سے کربلا کے راستے میں موجود علمدارِ وفا کے روضہ مبارک کی طرف سے بنائے جانے والے واحد مہمان خانہ پر علم کو ہی نشانی و علامت قرار دینا ہے۔
ہزاروں میٹر پر مشتمل اس مہمان خانہ کی تعمیر امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کے لئے کئے جانے والے ان اقدامات کی ایک کڑی ہے کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے انجام دئیے جا رہے ہیں اس مہمان خانہ میں زائرین کی خدمت کے لئے رہائش، کھانے، میڈیکل اور بہت سے دوسرے انتظامات کئے گئے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

zzzz

فوٹو گرافی کے عالمی مقابلے میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی دوسری پوزیشن

روضہ مبارک حضرت علیہ السلام کے خدام کا علاقائی اور بین الاقوامی فورمز میں جیت …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *