شنبه , آگوست 24 2019
تازہ ترین
مرکزی صفحہ / کربلاء معلیٰ / حرمِ مقدس امامِ حُسین (ع)۔ / روضہ مبارک حضرت عباس(ع) تمام میڈیا ہاؤسز کو اربعین کی کوریج کی دعوت دیتا ہے…..
z

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) تمام میڈیا ہاؤسز کو اربعین کی کوریج کی دعوت دیتا ہے…..

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن نے تمام میڈیا ہاؤسز کو زیارت اربعین کی مراسیم کو کوریج دینے کی دعوت دی ہے اور جو میڈیا نمائندے کربلا کے دونوں مقدس روضوں، مابین الحرمین اور کربلا آنے والے راستوں کی رپورٹنگ کرنا چاہتے ہیں انہیں روضہ مبارک تمام قانونی امور میں مکمل مدد فراہم کرے گا۔

اس بات کا اعلان مذکورہ سیکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید عقیل عبد الحسین یاسری نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

سید یاسری نے مزید کہا کہ جو میڈیا ہاؤسز زیارت اربعین کو کوریج دینا چاہتے ہیں ان کے نمائندوں کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام خصوصی آڈینٹی کارڈ جاری کرے گا جس کی بدولت اس کارڈ کا حامل صحافی بغیر کسی رکاوٹ کے مذکورہ بالا مقامات سے آزادی کے ساتھ رپورٹنگ کر سکے گا۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

c4af44d53c8f017f6eabefa61f6a6a79

قرآن مرکز کی جانب ’’أمير القرّاء الوطنيّ’’ پراجیکٹ کے تحت موسم گرما کی تعطیلات کے دوران پرائمری اور مڈل سکول کے بچوں کےلئے قرآن کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب ’’أمير القرّاء الوطنيّ’’ پراجیکٹ …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *