جمعه , مارس 22 2019
مرکزی صفحہ / مشہد و قُمِ مقدس / حرمِ مقدس امام موسیٰ رضا (ع)۔ / حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی الہی شخصیت ، تھائیلنڈ کی ایک بدھسٹ اسکالر کی نظر میںت
gfhgfgf

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی الہی شخصیت ، تھائیلنڈ کی ایک بدھسٹ اسکالر کی نظر میںت

تھائیلنڈ کی ایک بدھسٹ اسکالر اور یونیورسٹی کی پروفیسر  کا کہنا ہے کہ  ایران کی تہذیب  اور مسلمانوں کی علمی  ترقی اور تمدن پر  حضرت امام علی رضا علیہ السلام نے جو اثرات  مرتب  کئے ہيں  وہ ناقابل انکار ہيں

آستان نیوز:لیڈی ڈاکٹر “لمپونگ کلومکل” تھائیلنڈ کی ایک بدھسٹ  اسکالر اور یونیورسٹی کی پروفیسر ہیں وہ “حضرت امام علی رضا علیہ السلام بین الاقوامی کانفرنس ” میں شرکت کے لیے مشہد مقدس  آئی ہوئي  ہیں ، اس کانفرنس میں شریک ہونے پر  خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ  کانفرنس میں پیش ہونے والے مقالوں کی علمی  اور تحقیقی سطح کافی بلند ہے     اور میرے لیے کافی متاثر کن  بات ہے کہ مختلف ممالک سے محققین و اسکالرز نے انقلاب اسلامی سے متاثر ہوکر قیمتی مقالے دنیا میں شیعیت کے پھیلاؤ کے متعلق تحریر کیے ہیں۔

انہوں نے کہا: ایران قدیم الایام سے ہی تہذیب و تمدن کا حامل رہا ہے  اور بہت زیادہ سیاح اس تاریخی ملک کو دیکھنے کی تمنا رکھتےہیں اور یہ بھی ناقابل انکار ہے کہ کوئی سیاح ایران آئے اور اس ملک کے لوگوں  کی  آئمہ اطہارعلیہم السلام سے ارادت و عقیدت کے بار ےميں کچھ نہ کہے۔

اس بدھسٹ خاتون  اسکالر نے مزید کہا کہ  :شہر مشہد مقدس عظیم الہی شخصیت حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے وجود مقدس  کی وجہ سے دنیا کے تمام شیعوں کا مرکز ہے اور بہت سے لوگ اس مقدس مقام کی زیارت کے متمنی ہیں۔

تھائيلنڈ کی بدھسٹ  خاتون اسکالر نے  جو اس کانفرنس کی بدولت کئی دن مشہد مقدس میں مقیم رہیں گی  کہا کہ  اس سفر کے دوران انہوں نے  جو احساس  کیاہے اور جو  ان کے تاثرات ہیں  وہ     انہیں بیان نہیں کرسکتیں ۔ ان کا  کہنا تھا کہ   میں نے تھائیلنڈ میں  “اسلام کے پھیلاؤ میں شیعیت کا کردار” کے عنوان سے ایک تحقیق پیش کی تھی لہذا اس وقت آئمہ طاہرین کے افکار و تعلیمات سے آشنائی حاصل ہوئي  اس  دوران میرے مطالعہ میں ایک باب حضرت امام علی رضاعلیہ السلام کی سوانح حیات بھی تھا۔

کلومکل نے مزید کہا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام دین و مذہب سے بالاتر ایک شخصیت ہیں کہ جو سرچشمہ  علم و معرفت ہیں   اور بہت سے مسلم و غیرمسلم اپنی مرادوں کو پانے کےلیے حضرت سے متوسل ہوتے ہیں،آپ کے فضائل و کرامات اس قدر اس مقدس مقام  میں جاری و ساری ہیں  کہ انسان خود حضرت کے وجود کو یہاں محسوس کرسکتا ہے ۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

aaaa

مشہد :عصر حاضر میں خواتین کی حقیقی شناخت کے موضوع پر کانفرنس، انڈونیشیا کے سفیر کا خطاب

حرم مطہر ی رضوی میں عصر حاضر میں خواتین کی حقیقی شناخت  کے موضوع پر …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *