پنجشنبه , سپتامبر 19 2019
تازہ ترین
مرکزی صفحہ / مشہد و قُمِ مقدس / حرمِ مقدس امام موسیٰ رضا (ع)۔ / 20 جمادی الثانی کو آذربائیجان اور ترکی کے سیکڑوں زائر حرم مطہررضوی کی زیارت سے مشرف
بازديد مديران و فعالان بخش كشاورزي پاكستان از مزرعه نمونه (17)

20 جمادی الثانی کو آذربائیجان اور ترکی کے سیکڑوں زائر حرم مطہررضوی کی زیارت سے مشرف

شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم  ولادت باسعادت کے  موقع پر  آستان قدس رضوی کے ادارہ امور زائرین غیر ایرانی کی کاوشوں سے آذربائیجان اور ترکی کے   900 زائر ین حرم مطہررضوی کی زیارت سے  مشرف ہوئے۔

آستان  نیوز کے  نمائندے کی  رپورٹ کے مطابق، منگل کو   حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہاکے یوم ولادت باسعادت کے  موقع پر  آذربائیجان  سے 600 اور ترکی سے300 زائرین حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی زیارت سے مشرف ہوئے اور شیخ حر عاملی حال میں جمع ہوکر آستان قدس رضوی کے ادارہ امور زائرین غیر ایرانی کی جانب سے رکھے گئے ثقافتی پروگراموں سے استفادہ کیا ۔

آذربائیجان کے قافلہ حیدریون کے سربراہ نے اس موقع پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے  کہا کہ بہت سے زائرین  مالی مشکلات  کے باوجود اس سفر کی مشکلات کو برداشت کرتے ہیں اور عشق  و عقیدت کے  ساتھ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

مراسم تکريم و معارفه 2

حرم مطہر رضوی کے خدام کا جذبہ انسان دوستی اور احساس ذمہ داری قابل قدر ہے:متولی آستان قدس

آستان قدس رضوی کے متولی  حجت الاسلام احمد مروی نے کہا ہے  کہ  حالیہ سیلاب …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *