دوشنبه , دسامبر 16 2019
تازہ ترین
مرکزی صفحہ / مشہد و قُمِ مقدس / حرمِ مقدس امام موسیٰ رضا (ع)۔ / 260 نئے شادی شدہ جوڑوں نے حرم مطہری رضوی میں اپنی شادی کا جشن منایا
ffff

260 نئے شادی شدہ جوڑوں نے حرم مطہری رضوی میں اپنی شادی کا جشن منایا

قافتی  اور زیاتی ٹور کی صورت میں اصفہان اور یزد شہر کے 260  نوجوان   شادی شدہ جوڑوں نے حرم مطہر رضوی کی زیارت سے مشرف ہونے کے ساتھ ساتھ  علامتی طور پر اپنی شادی  کا بھی جشن منایا
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ کی زیارت سے مشرف ہونے کے بعد حرم مطہر کے خدام نےشادی کی  تقریب کے لئے آنے والےنئے شادی شدہ   جوڑوں   کا پھولوں  کے گلدستوں سے استقبال کیا اور انہیں رواق کوثر لے جایا گیا جہاں علامتی طور پر اجتماعی  شادی کی تقریب   کا پروگرام رکھا گیا تھا ۔
اس پرمسرت اور معنوی  تقریب  کو خطاب کرتے ہوئے  حجت الاسلام والمسلمین مشیری نے  قرآن واہلبیت کے  مطابق طرززندگی  گذارنے کے بارے میں   کہا کہ مسلمانو ں کو چاہئے کہ زندگی کے تمام پہلوؤں میں من جملہ شادی،تربیت اولاد اورہمسرداری میں قرآن و اہلبیت علیہم السلام کے بتائے گئے اصولوں پر عمل پیرا ہوں۔
انہوں  نے  نئے شادی شدہ جوڑوں کو اپنی زندگی اہلبیت علیہم السلام کے طرز زندگی اور تعلیمات کے مطابق گزارنے کی سفارش کرتے  ہوئے کہا کہ حضرت امیرالمؤمنین (ع) اور صدیقہ طاہر حضرت فاطمہ (س) کی پرسکون  ،مطمئن اور پرنشاط زندگي  سے سبق حاصل کریں۔
قابل ذکر ہے کہ ہر مہینہ آستان قدس رضوی ؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں سے  آنے والے  نئے شادی شدہ جوڑوں کے لئے علامتی شادیوں کی  تقریب کا اہتمام کرتا ہے۔ یہ تقریب آستان قدس رضوی کے ادارہ تبلیغات کے تعاون سے رواق حضرت زہرا(س) اور رواق کوثر(کوثرہال) میں منعقد کی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ غیر ملکی زائرین بھی ادارہ امورز زائرین غیر ایرانی سے رابطہ کرکے  اپنی شادی کی تقریب حرم مطہر رضوی میں منعقد کر سکتے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

hwva77bryyacq70w5ohdqt1bv569lywq

امام علی علیہ السلام، اسلام اور پیغمبر اکرم (ص) کی مظلومیت کی مکمل تصویرہيں

انیسویں رمضان المبارک کی شب قدر کے مخصوص اعمال دسیوں ہزار مومنین اورعزاداروں کی موجودگي …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *