جمعه , مارس 22 2019
مرکزی صفحہ / کربلاء معلیٰ / حرمِ مقدس مولا عباس (ع)۔ / روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے شہدائے وطن کے بچوں اور خاندانوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
11111

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے شہدائے وطن کے بچوں اور خاندانوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

تیسرے سالانہ روح النبوہ سیمینار کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت با سعادت کو منانے کے لئے کئی پروگرام مرتب کیے گئے تھے۔

اس یوم سعید کی مناسبت سے روح النبوہ سیمینار کی تقریبات کے ضمن میں شہدائے وطن کے بچوں اور خاندانوں کے اعزاز میں اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: میں شہدائے وطن کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے وطن عزیز کی حرمت اور تقدس کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور میں شہدائے وطن کے بچوں اور خاندانوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔

شہدا کے والدین، اہل خاندان اور بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ شہداء کے خاندانوں اور بچوں کی مالی اور معاشی بحالی کے لئے تمام ممکنہ مادی اور سماجی وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

اس موقع پر روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل، سینئر آفیشزل اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران بھی موجود تھے۔

شہداء کے اہلخانہ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور روح نبوہ سمینار کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ روضہ مبارک کی جانب سے شہدا اور غازیوں کے اہلخانہ اور بچوں کو بھرپور مالی، اخلاقی اور روحانی مدد فراہم کی جاتی ہےاور شہداء اور ان کے خاندانوں کے اعزاز میں اکثر و بیشتر ایسے پروگرام مرتب کئے جاتے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

7933-f245d8a5cde9304d88ecbb

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن مبارک میں ہفتہ وار محفل قرآن

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *