دوشنبه , نوامبر 11 2019
تازہ ترین
مرکزی صفحہ / کربلاء معلیٰ / حرمِ مقدس مولا عباس (ع)۔ / روضہ مولاعباس:خطابت برائے خواتین کی جانب سے حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کے پر مسرت موقع پر طالبات کے لئے تعلیمی تقاریب کا انعقاد
rpic (3)

روضہ مولاعباس:خطابت برائے خواتین کی جانب سے حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کے پر مسرت موقع پر طالبات کے لئے تعلیمی تقاریب کا انعقاد

وضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کے پر مسرت موقع پر طالبات کے لئے تعلیماتی تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ تقاریب روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور کربلا کے مختلف اسکولز کے مشترکہ تعاون سے منعقد کی گئی ہیں۔

ان تقاریب کے انعقاد کا مقصد بچیوں کو سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شخصیت مبارکہ سے روشناس کرواتے ہوئے اسلامی تعلیمات کو فروغ دینا ہے۔ یہ تقاریب مختلف طرح کی تعلیمی سرگرمیوں پر مشتمل تھیں جو درج ذیل ہیں۔

حجاب اور اس کی اہمیت کے بارے میں لیکچرز۔

سورہ فاتحہ اور حجاب سے متعلق آیات کی صحیح تلاوت سکھانا۔

آئمہ اطہار سلام اللہ علیہم السلام کی حیات مبارکہ اور ان سے مروی روایات کے بارے میں دروس۔

شرعی، عقائدی اور فکری ذمہ داریوں کے حوالے سے دروس۔

سماجی اخلاقی اور معاشرتی امور پر لیکچرز۔

پروگرام کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے بچیوں کو نماز کی چادریں اور دوسرے تحائف بھی پیش کیے گئے۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

An Iraqi Shi'ite Muslim boy kisses a poster of the Ayatollah Ali al-Sistani in the town of Karbala, some 110 km south from the Iraqi capital Baghdad, early February 6, 2004. Iraq's most powerful Shi'ite cleric, Ayatollah Ali al-Sistani, survived an assassination bid on Thursday when gunmen opened fire on his entourage in the sacred streets of Najaf, a security aide said. The assassination attempt comes days before a team of United Nations electoral experts is due to arrive in the country to assess the feasibility of holding early elections along the lines that Sistani has demanded. REUTERS/Ali Jasim  PP04020063 OP/CRB - RTRC0XD

آیت‌الله سیستانی کا عراق میں حالیہ مظاہروں کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ

نامور مرجع تقلید نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ حالیہ مظاہروں اور ذمہ داروں …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *