سه شنبه , ژوئن 18 2019
تازہ ترین
مرکزی صفحہ / مشہد و قُمِ مقدس / حرمِ مقدس امام موسیٰ رضا (ع)۔ / امام رضا اسپتال کے شعبہ ہیلتھ ٹورزم میں ماہانہ 4 ہزار غیرملکی سیاحوں کا مراجعہ
1111

امام رضا اسپتال کے شعبہ ہیلتھ ٹورزم میں ماہانہ 4 ہزار غیرملکی سیاحوں کا مراجعہ

رضوی ہسپتال میں ہیلتھ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ(IPD) کے سربراہ جناب ڈاکٹر سعید سعیدی نے آستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رضوی ہسپتال میں وسیع پیمانے پر طبی خدمات فراہم ہونے کی وجہ سے غیرملکی سیاح اس طبی مرکز کے ماہرین کو کافی اہمیت دیتے ہیں یہ غیرملکی سیاح خواتین کی امراض،ہارٹ سرجری،کینسر اور آنکھوں کی امراض کے علاج و معالجہ کے لئے کافی تعداد میں مراجعہ کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہر ماہ تقریبا 3700غیرملکی پیشنٹ  رضوی ہسپتال میں علاج و معالجہ کے لئے تشریف لاتے ہیں جن میں سے بعض کو فوری طبی خدمات دی جاتی ہیں اور بعض کو ایڈمٹ کر لیا جاتا ہے ان میں سے زیادہ تر کا تعلق عراق، ترکمنستان اور افغانستان ہے۔

جناب سعیدی نے غیرملکی مریضوں کو فراہم کردہ خدمات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اس طبی مرکز کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہاں پر مریضوں کو عربی اور انگریزی زبان پر مسلط معالج ڈاکٹر کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں جو مریضوں کو علاج و معالجہ کے سلسلے میں راہنمائی کرتے ہیں ، اس کے علاوہ اس طبی مرکز کی ایک خاص خدمت Fast track سیسٹم  ہے جس کی وجہ سے غیرملکی مہمانوں کو لائن میں انتظار نہیں کرنا پڑتی اس کے ساتھ ساتھ  علاج و معالجہ میں راہنمائی کے لئے ہر وقت مترجم کی سہولت بھی میسر رہتی ہے جو مریض اور ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ ہسپتال کے عملہ کے مابین بھی راہنمائی کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔

رضوی ہسپتال میں ہیلتھ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ(IPD) کے سربراہ نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں غیر ایرانی زائرین کو ایڈمٹ کرنےکے لئے CCU IPD سیکشن کا بھی افتتاح کیا گیا تاکہ مریضوں کے ہمراہ آنے والوں کو رہائش کی  فلاحی خدمات اورعلاج کی مدت کے دوران مناسب شرائط فراہم کی جا سکیں۔

جناب سعیدی کا کہنا تھا کہ  رضوی اسپیشل ہاسپٹل کو متعارف کروانے کے لئے علاج و معالجہ کی معیاری خدمات فراہم کرنا، علمی سیمینارز کا انعقاد اور ہیلتھ ٹورزم میں غیرملکی سیاحوں کو جذب کرنے کے لئے مختلف  معاہدےوغیرہ طے کرنا شامل ہیں ،انہوں نے بتایا کہ یہ ہسپتال آستان قدس رضوی سے متعلق ہے جس میں جوہری میڈیکل علوم میں سی ٹی اسکن مشین بھی موجود ہے جو کہ ایران میں تہران کے بعد فقط اس ہسپتال میں پائی جاتی ہے اور اسی وجہ سے اس ہسپتال کی شہرت  ہمسائے ممالک میں بھی ہے۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

مراسم تکريم و معارفه 2

حرم مطہر رضوی کے خدام کا جذبہ انسان دوستی اور احساس ذمہ داری قابل قدر ہے:متولی آستان قدس

آستان قدس رضوی کے متولی  حجت الاسلام احمد مروی نے کہا ہے  کہ  حالیہ سیلاب …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *