جمعه , مارس 22 2019
مرکزی صفحہ / مشہد و قُمِ مقدس / حرمِ مقدس امام موسیٰ رضا (ع)۔ / ادیان ابراہیمی میں دینی تربیت کے زیرعنوان پہلی بین الاقوامی کانفرنس ختم
مراسم افتتاحيه نخستين کنفرانس بين_المللي تربيت ديني در اديان ابراهيمي (2)

ادیان ابراہیمی میں دینی تربیت کے زیرعنوان پہلی بین الاقوامی کانفرنس ختم

ادیان ابراہیمی میں دینی تربیت کے زیرعنوان  پہلی بین الاقوامی کانفرنس اپنا   اختتامی بیان جاری کرنے کے ساتھ ختم ہوگئی
آستان نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کےمطابق؛  حرم مطہر رضوی کے اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن  میں ادیان ابراہیمی میں دینی تربیت کی پہلی کانفرنس کی اختتامی تقریب  میں   کانفرنس کے   ایکزیکیٹیو سیکرٹری ڈاکٹر مہدی سروری مجد نے مختلف ادیان کے شعبہ تعلیم و تربیت سے تعلق رکھنے والے دانشوروں اور محققین کی موجودگی میں اختتامی  بیان پڑ ھ کر سنایا  کیا اور یوں یہ بین الاقوامی  کانفرنس   اپنے اختتام کو پہنچی۔
اس بیان میں  کہا گیا ہے کہ  کانفرنس میں شریک  ہم سبھی لوگ  تعلیم و تربیت کے میدان میں صاحب نظر اور سرگرم افراد کی نمائندگی میں   آپس میں مختلف نظریات اورتجاویزکا تبادلہ  کرنے  کے  بعد یہ اعلان کرتے ہیں کہ آج کی دنیا میں  لادینیت اور  الحاد ی نظام،  سیاسی، اقتصادی اور ذرائع ابلاغ کی حمایت سے غیر انسانی اور غیر اخلاقی اقدار کو سیکولرزم  کی تعلیم و تربیت کی صورت میں مختلف قوموں اور معاشروں پر مسلط کر رہے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ہم  ،  انسانوں کی پاک سرشت پر تکیہ کرتے ہوئے اس یلغارکے مقابلے میں  خدا پرستی ، معنویت  ، انصاف ، آزادی  وخودمختاری ، انسانی شرف  اور امن پسندی کی تعلیمات اور بنیادوں پر تاکید کریں  اور  عظیم الہی پیغمبروں کی تا سّی کرتے ہوئے  دینی تعلیم و تربیت کے فروغ پر کام کریں
بیان میں کہا گیا ہے کہ  ہم توحیدی ادیان کے  پیرو  ،   بشریت کے اہم و مشترکہ مسائل کے حل کے لئے کا م کریں گے  اور  خاص طور پر معنویت کے خلاف  یلغار ،جھوٹی معنویت کے ترویج   اور گھرانے میں پائے جانے والے بحران  جیسے مسائل کا مقابلہ کريں گے اور   دینی تربیت کے میدان میں سرگرم شخصیات کے درمیان رابطے کی توسیع و استحکام  میں پاک وپاکیزہ نسل کے تحفظ اور    سائبر اسپیس    کی سلامتی   کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے
بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے الہام بخش علمی مناظرے  کی تاریخ  کے پیش نظر اور آستان قدس رضوی کی علمی و تربیتی کاوشوں اور دینی ذمہ داریوں کو مدّ نظررکھتے ہوئے  اس  ادارے سے درخواست کرتے ہیں کہ یہ مقدس ادارہ تحقیقی و تبلیغی سرگرمیوں کو مستحکم و مضبوط بنانے کے علاوہ ادیان توحیدی میں دینی تربیت کی کانفرنس کے لئے مستقل سیکریٹریٹ کی تأسیس اور   دینی  تربیت کے سلسلے میں ہمفکری کے لئے  نشستوں  کے باقاعدہ   انعقاد کو  اپنے ایجنڈے میں شامل کرے۔یہ  بین الاقوامی کانفرنس   چار اور پانچ مارچ کو حرم مطہری رضوی کے اسلامی تحققیاتی فاؤنڈیشن  میں منقعد ہوئی تھی

یہ بھی ملاحظہ ہو

f3ccdd27d2000e3f9255a7e3e2c48800_778

امام رضا کے متولی آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی ایرانی عدلیہ کے نئے سربراہ مقرر

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *