جمعه , جولای 19 2019
تازہ ترین
مرکزی صفحہ / مشہد و قُمِ مقدس / حرمِ مقدس امام موسیٰ رضا (ع)۔ / حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ضریح مطہر سے غبار روبی
Hamid-Farshbaf-(25)

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ضریح مطہر سے غبار روبی

ایک پروقار معنوی تقریب میں امام رضا علیہ السلام کی قبر مطہر اور ضریح منور کی غبار روبی  انجام دی گئی
آستان نیوز کے مطابق حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی  قبر مطہر اور ضریح منور سے گرد و غبار کی صفائی کا   یہ  عمل روحانی و معنوی ماحول میں آستان قدس رضوی کے محترم متولی ، خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ، آیات عظام، صوبے اور ملکی عہدے داروں ، آستان قدس رضوی کے خدام اور شہداء کے معزز اہل خانہ کی موجودگی  انجام پایا
اس عظیم و معنوی تقریب کے دوران  کلام الہی کی تلاوت اور ذاکرین و شعراء اہل بیت علیہم السلام  کی منقبت  خوانی نے  حرم مطہر کی فضا کو عطرآگيں بنادیا  تھا ۔   اس  موقع پر    حاضرین ضریح کے قریب مسجد بالاسر میں دوزانوہو کر  ادب سے بیٹھے اور اشک بھری آنکھوں سے اپنے مولا سے مناجات کرتے رہے ۔
ضریح مبارک سے گرد و غبار کی  صفائی کا یہ عمل ضریح مطہر کے دروازے کو کھولنے سے شروع ہوا  اور ضریح کے اندر سے  نقد  رقومات کی شکل میں  مؤمنین کی نذورات کی جمع آوری ہوئی کہ جوحضرت امام علی رضا علیہ السلام سے  دنیا بھر کے شیعوں کی ارادت و عشق ومحبت کی علامتیں تھیں، ان نقدرقومات  اور نذورات کو  ان کے مخصوص پیکٹس میں رکھ کر آستان قدس رضوی کے خزانے میں منتقل کردیا گیا ۔
حرم کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین رئیسی، ولی فقیہ کے نمائندے آیت اللہ علم الہدی، آیت اللہ عاملی،  اور آیت اللہ مرتضوی ضریح مطہر کے اندر مشرف ہوئے اور مضجع منورکے کتیبے کے اوپر سے چادر کو تبدیل کیا اور ضریح منور کے تمام حصوں سے گرد و غبار کو صاف کیا اور پھر عرق گلاب سے دھوکر نماز زیارت ادا کی
یہ معنوی  پروگرام تقریبا 2 گھنٹے تک چلتا رہا ، اور اس کے بعد حضرت کی بارگاہ کے خادموں نے زائرین و مجاورین کے لیے حرم مطہر رضوی کے دروازوں کو کھولاتاکہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے  شیدائی  حضرت  ضریح منور کو دعا و مناجات کے لیے اپنی آغوش میں لے سکیں۔
گرد و غبار کی صفائی کا پروگرام حرم مطہر رضوی کے قدیمی پروگراموں میں سے ہے  کہ جو سال میں کئی مرتبہ مراجع تقلید و  ملک و صوبہ کی اہم  شخصیتوں کی موجودگی میں انجام  پاتا ہے

یہ بھی ملاحظہ ہو

مراسم تکريم و معارفه 2

حرم مطہر رضوی کے خدام کا جذبہ انسان دوستی اور احساس ذمہ داری قابل قدر ہے:متولی آستان قدس

آستان قدس رضوی کے متولی  حجت الاسلام احمد مروی نے کہا ہے  کہ  حالیہ سیلاب …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *