شنبه , می 25 2019
تازہ ترین
مرکزی صفحہ / مشہد و قُمِ مقدس / حرمِ مقدس امام موسیٰ رضا (ع)۔ / مشہد :عصر حاضر میں خواتین کی حقیقی شناخت کے موضوع پر کانفرنس، انڈونیشیا کے سفیر کا خطاب
aaaa

مشہد :عصر حاضر میں خواتین کی حقیقی شناخت کے موضوع پر کانفرنس، انڈونیشیا کے سفیر کا خطاب

حرم مطہر ی رضوی میں عصر حاضر میں خواتین کی حقیقی شناخت  کے موضوع پر کانفرنس  کا   انعقاد عمل میں آیا جس میں مقرر ین نے  اسلام میں خواتین کے مرتبے اور منزلت کے بارے میں  اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا

کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے   انڈونیشیا کے سفیر  کا کہنا تھا  کہ مسلم خواتین کی حقیقی شناخت کے لئے   مذاکرہ یا ڈائيلاگ    میں سبھی اقوام کو شریک کرنے کی ضرورت ہے

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛تہران میں متعین انڈونیشیا کے سفیر  اکٹاوینو علیمو دین نے عصر حاضر میں عورت کی حقیقی شناخت کے عنوان سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں جو آستان قدس رضوی کی اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن میں ادارہ غیر ایرانی زائرین  کی کاوشوں سے منعقد ہوئی کہا کہ اسلام عورت کی حمایت کرتا ہے لیکن ایک   حربے اور شيء  کے طور پر نہیں بلکہ ایک ایسے انسان کے عنوان سے جس کے ذمہ ایک نسل کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری ہے – انڈونیشیا کے سفیر دنے کہا کہ جیسا کہ    رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بھی تاکید فرمائی ہے  کہ    باتقوا   اور عالم نسل کی تربیت میں خواتین  کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں اور یہ چیز خواتین کی ذہانت و ذکاوت اوران کے علم پر منحصر ہے۔

انہوں نے  کہا کہ قرآن کریم میں خواتین کوخلقت  اور آفرینش کے لحاظ سے  مردوں کے مساوی قرار دیا گیا ہے اوریہ  مساوی حقیقت   اس لئے ہے  کیونکہ دونوں کو خداوند کریم نے مساوی خلق کیا ہے  ۔ انڈونیشیا کے سفیر نے کہا کہ دین اسلام مساوات اور برابری کا دین ہے اور یہ دین  عربوں میں اس وقت ظاہر ہوا  جب نہ فقط جزیرۃ العرب  بلکہ   دنیا کے کسی بھی کونے میں عورتوں اور مردوں بلکہ انسانوں کے مابین    مساوات اور برابری  نام کی کوئي چیز نہيں   پائی جاتی تھی۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات انڈونیشیا کے سفیر کا کہنا تھا کہ اگر خواتین اپنے حقیقی مقام و مرتبہ  کو پہچانیں  گی  تو کوشش کریں گی  کہ معاشرہ اور خاندان میں اپنی ذمہ داریوں کو بنحو احسن انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان عورت کی حقیقی شخصیت  کی شناخت کے لئے ڈائيلاگ  نہایت اہم قدم ہے اورامید کرتے ہیں ایسی کانفرنسس کے انعقاد سے دوسرے ممالک  بھی میدان میں آئیں گے اور اس سلسلے میں اپنی معلومات اور   تجربوں کایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ کریں گے  اور اس سلسلے میں باہمی تعاون انجام دیں گے

یہ بھی ملاحظہ ہو

حضور آستان قدس رضوي در سي و دومين نمايشگاه بين المللي کتاب تهران11

تہران میں عالمی کتب میلہ، آستان قدس رضوی کےناشرین کی 670 موضوعات پر کتابوں کی نمائش

 تہران میں جاری  بتیسویں عالمی کتب میلے میں موجود  آستان قدس رضوی کے اسٹال کے …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *