پنجشنبه , آوریل 25 2019
تازہ ترین
مرکزی صفحہ / کربلاء معلیٰ / حرمِ مقدس مولا عباس (ع)۔ / عراق کے وزیراعظم ڈاکٹر عادل عبد المہدی نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع)
aa467f91f4b9c1ab07fd6a315e41debf

عراق کے وزیراعظم ڈاکٹر عادل عبد المہدی نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع)

عراق کے وزیراعظم ڈاکٹر عادل عبد المہدی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زرعی اور صنعتی شعبوں میں خدمات، ترقی اور پیشرفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ملکی معیشت کی بحالی اور مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔۔

گیارہویں ہفتہ زراعت و شجرکاری کے ضمن میں جاری بغداد انٹرنیشنل فیئر میں شرکت کے دوران عراق کے وزیراعظم ڈاکٹر عادل عبدالمہدی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ذیلی اداروں کی پیش کردہ زرعی اور حیوانی مصنوعات کو بے حد سراہا اوران اداروں کو ملکی معیشت کی بحالی اور مضبوطی کے لئے اس میدان میں مزید ترقی اور پیشرفت جاری رکھنے پر زور دیا۔

وزیراعظم نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اداروں کی پیش کردہ مصنوعات میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے ان کے متعلق مختصر معلومات بھی حاصل کیں۔ اس موقع پر الجود کمپنی فار ماڈرن ایگریکلچر اینڈ انڈسٹریل ٹیکنالوجی کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر انجینئر میثم علی حسین البہادلی بھی موجود تھے۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

01a898e164f6b703bfa7aa4be11e1d82

ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور مستقبل میں لائحہ عمل طے کرنے کے لئے اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *