دوشنبه , نوامبر 11 2019
تازہ ترین
مرکزی صفحہ / مشہد و قُمِ مقدس / حرمِ مقدس امام موسیٰ رضا (ع)۔ / سوئیڈن کی عیسائي خاتون نے حرم مطہر رضوی میں اسلام قبول کیا
ااا

سوئیڈن کی عیسائي خاتون نے حرم مطہر رضوی میں اسلام قبول کیا

آستان نیوز کے نمائندے کی  رپورٹ کےمطابق،   جمعرات  اٹھائیس مارچ  دوہزارانیس کو  سوئيڈن کی  ایک عیسائی خاتون نے کہ جو اپنے ایک مسلمان دوست کے ذریعہ اسلام سے آشنا ہوئي تھیں حرم مطہررضوی میں شرفیاب ہو کر  دین اسلام کو قبول کرلیا ۔

نومسلم سوئيڈش  خاتون  نے  اس سلسلے میں کہا: میں نے اسلام کی زیادہ سے زیادہ معرفت حاصل  کرنے کی غرض سے    ایران کا سفر  کرنے  اور مذہب تشیع  سے مزید آشنائي حاصل  کرنے کا فیصلہ  کرلیا تھا

انہوں نے مزید کہا: میں نے مختلف شہروں کا سفر کیا   اور مشہد مقدس وہ شہر تھا کہ جس کے بارے میں میں پہلے ہی سے ارادہ کیے ہوئے تھی اور میرے اندر کی طاقت مجھے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی طرف کھینچ رہی تھی  ۔ انہوں نے کہا کہ  اس معنوی سفر میں آستا ن قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کے عہدےداروں سے ملاقات کے بعد میرے اندر  اسلام سے آگاہی میں اضافہ ہوا اور دینی گفت و شنید کے بعد میں نے صدق دل سے فیصلہ  کرلیا کہ اب میں مسلمان ہوجاؤں

سوئيڈن کی اس نومسلم  جوان خاتون نے مزید کہا: میری اندرونی طاقت نے مجھ کو اس مقدس شہر کی طرف کھینچا تاکہ میرے لیے حقیقت کا انکشاف ہو اور اپنی زندگی کے لیے بہترین راستے   کا انتخاب کروں

مذکورہ خاتون کے مشرف بہ اسلام  ہونے  کے لئے  منقعدہ  تقریب کے   اختتام  پر  آستا ن قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کی جانب سے انہيں   انگریزی   زبان میں ترجمہ شدہ قرآن مجید، جانماز اور نماز کی چادر تحفے میں دی گئي

یہ بھی ملاحظہ ہو

hwva77bryyacq70w5ohdqt1bv569lywq

امام علی علیہ السلام، اسلام اور پیغمبر اکرم (ص) کی مظلومیت کی مکمل تصویرہيں

انیسویں رمضان المبارک کی شب قدر کے مخصوص اعمال دسیوں ہزار مومنین اورعزاداروں کی موجودگي …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *