سه شنبه , ژوئن 18 2019
تازہ ترین
مرکزی صفحہ / مشہد و قُمِ مقدس / حرمِ مقدس امام موسیٰ رضا (ع)۔ / عراقی وزیر اعظم کی حضرت امام علی رضا(ع) کے حرم مطہر میں حاضری
JVD_6103

عراقی وزیر اعظم کی حضرت امام علی رضا(ع) کے حرم مطہر میں حاضری

سلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے عراق کے وزیر اعظم نے  ایک  اعلیٰ سطحی  سیاسی و اقتصادی  وفد کے ہمراہ مشہد مقدس میں  ثامن الحجج حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں حاضری دی اور  زیارت سے  مشرف ہوئے۔

آستان نیوز کے نمائندے کے مطابق  عراقی وزیر اعظم   عادل عبد المہدی  ایک اعلیٰ  سطحی سیاسی و اقتصادی وفد کے ہمراہ  مشہد مقدس   میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ کی زیارت سے مشرف ہوئے۔

اس موقع پر آستان قدس رضوی کے نائب متولی   سید رضا فاطمی اور صوبہ خراسان رضوی کے گورنر   علی رضا رزم   بھی ان کے ساتھ تھے
زیارت سے مشرف ہونے کے بعد    عراقی وزیر اعظم نے آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام والمسلمین مروی سے حرم مطہر کے ولایت ہال میں ملاقات کی

واضح رہے کہ  عراق کے وزیر اعظم   عادل عبد المہدی   اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی دعوت پر چھے اپریل کو تہران پہنچے تھے جہاں  انہوں نے رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای  ، صدر  ڈاکٹر حسن روحانی اور دیگر اعلی حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کیں  ۔

یہ بھی ملاحظہ ہو

مراسم تکريم و معارفه 2

حرم مطہر رضوی کے خدام کا جذبہ انسان دوستی اور احساس ذمہ داری قابل قدر ہے:متولی آستان قدس

آستان قدس رضوی کے متولی  حجت الاسلام احمد مروی نے کہا ہے  کہ  حالیہ سیلاب …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *