چهار شنبه , آگوست 21 2019
تازہ ترین
مرکزی صفحہ / مشہد و قُمِ مقدس / حرمِ مقدس امام موسیٰ رضا (ع)۔ / وزیراعظم پاکستان عمران خان، حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے شرفیاب
نخست وزير پاکستان به حرم مطهر رضوي مشرف شد

وزیراعظم پاکستان عمران خان، حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے شرفیاب

پاکستان کے وزیرا‏عظم عمران خان اور ان کے ہمراہ اعلی سطحی وفد نے اپنے دو روزہ سرکاری دورہ ایران کا آغاز مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کی زیارت سےکیا ۔

آستان نیوز کے مطابق حرم مطہر پہنچنے پر  پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور ان کے ہمراہ وفد کا آستان قدس کے نائب متولی سید رضا امین فاطمی نے استقبال کیا اور پھر پاکستانی وزیراعظم اور ان کے ہمراہ وفد نے حرم مطہر اور ضریح اقدس کی زیارت کی ۔ پاکستانی وزیراعظم نے امام رضا علیہ السلام کے حرم اور ضریح اقدس کی زیارت کے بعد حرم مطہر کے مرکزی میوزیم اور قرآن کریم کے میوزیم کو بھی قریب سے دیکھا ۔

واضح  رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ایران کا یہ دو روزہ سرکاری دورہ  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی دعوت پر انجام دیا ہے اور  دورے کا آغاز مشہد مقدس میں فرزند رسول امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے کیا  مشہد مقدس میں حرم مطہر کی زیارت اور قرآن کریم کے میوزیم کی زیارت کے بعد عمران خان اور ان کے ہمراہ اعلی سطحی وفد اتوار اور پیر کی درمیانی رات تہران پہنچ گیا

یہ بھی ملاحظہ ہو

مراسم تکريم و معارفه 2

حرم مطہر رضوی کے خدام کا جذبہ انسان دوستی اور احساس ذمہ داری قابل قدر ہے:متولی آستان قدس

آستان قدس رضوی کے متولی  حجت الاسلام احمد مروی نے کہا ہے  کہ  حالیہ سیلاب …

پاسخ دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *